تازہ تر ین

پنجاب میں بیوروکریسی تبدیل ، کون فارغ ، کس کی کہاں تعیناتی ہوئی ، دیکھئے خبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرریاں کر دی گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق عامر ضمیر کو سیکرٹری زکو و عشر،ڈائریکٹر سول ڈیفینس ساجد محمود چوہان کو گورنر پنجاب کا سپیشل سیکرٹری،ڈی جی سوشل ویلفیئر ساجد ظفر کو سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، محمد مسعود مختار کو سیکرٹری اآئی اینڈ سی،کیپٹن ر محمد آصف سیکرٹری جنگلات اور جنگلی حیات تعینات کر دیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوجہلم خالد محمودٹیپو کو ڈپٹی کمشنر جہلم کا اضافی چارج دیدیا گیا۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عارف اور بلوچ کمشنر ساہیوال سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن سید علی مرتضی کو سیکرٹری اریگیشن پنجاب تعینات کر دیا گیا۔کمشنر راولپنڈی سیف انجم ایکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری ویمن ڈولپمنٹ سائرہ سعید سیکرٹری ہائر ایجوکیشن،زاہد اختر زمان سیکرٹری یوتھ افئیرز اینڈ سپورٹس،ندیم اسلم چودھری سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن ،کمشنر ساہیوال فرح مسعود مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز، اسپیشل سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن عمران سکندر کمشنر ملتان،قائم مقام سپیشل سیکرٹری ہاوسنگ محمود اسلم کمشنر سرگودھا اور تقرری کے منتظر محمد سلیم حسین کو ممبر بورڈ آف ریونیو تعینات کر دیا گیا۔ نصیر احمد کو ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو،سیکرٹری انڈسٹریز جاوید اقبال بخاری ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیواور محمد احسن وحید کو سیکرٹری لائیو اسٹاک تعینات کیا گیا ہے۔ احمد علی ظفر کو ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیوبنا دیا گیا۔افشاں کرن امتیاز کو ڈی جی سوشل ویلفیئر،سیکرٹری ایکسائز بابر شفیع سیکرٹری ٹرانسپورٹ،طاہر خورشید کمشنر ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا۔کمشنر ڈی جی خان گلزار احمد، کمشنر سرگودھا ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد ظفر اور سیکرٹری اریگیشن شیر عالم محسود کو محکمہ سروسز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ سیکرٹری یوتھ افئیرز محمد ایوب چودھری ، چیف سیکرٹری انرجی پنجاب محمد اجمل ایڈیشنلکو بھی محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔تمام تقرریوں اور تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔حکومت نے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک، چیئرپرسن مسابقتی کمیشن اور ایس ایم ای بینک کے صدر کو اپنے عہدوں سے ہٹاتے ہوئے، برطرفیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر جمیل احمد اور شمس الحسن ، مسابقتی کمیشن کی چیئرپرسن ودیحہ خلیل اور ایس ایم ای بینک کے صدر احسان الحق کو بھی عہدوں سے برطرف کرکے زرعی ترقیاتی بینک اور فرسٹ ویمن بینک کے نئے صدور بھی تعینات کر دیے گئے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق شیخ امان اللہ کو زرعی ترقیاتی بینک کا جبکہ نوشابہ شہزاد کو فرسٹ ویمن بینک کی قائم مقام صدر مقرر کیا گیا ہے، دلشاد احمد ایس ایم ای بینک کے نئے صدر ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain