تازہ تر ین

منشا بم نے سپریم کورٹ کیوں گرفتار دی ؟ چونکا دینے والی سٹوری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک‘ آئی این پی) پنجاب پولیس کو زمینوں پر قبضوں کے الزام سمیت 80 مقدمات میں مطلوب منشا بم سپریم کورٹ سے گرفتار کرلیاگیا۔واضح رہے کہ منشا علی کھوکھر عرف منشا بم گرفتاری دینے کے لیے خود سپریم کورٹ گیا۔عدالت پہنچنے پر منشا بم نے گرفتاری دینے کے لیے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے چیمبر میں گیا، اس دوران اس نے سرخ کارڈ لگا رکھا تھا جو ججز کے چیمبر کے لیے مخصوص ہوتا ہے۔منشا بم کی جانب سے اپنی گرفتاری سے متعلق عدالت میں درخواست بھی دائر کی، جس کی سماعت کھلی عدالت میں کیے جانے کا امکان ہے۔عدالت عظمی میں موجود منشا بم کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے تاحال ملاقات نہیں ہوسکی، کہا گیا ہے کہ آپ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگی تو آگاہ کردیں گے۔قبل ازیں عدالت پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منشا بم نے کہا کہ اپنی گرفتاری دینے کے لیے سپریم کورٹ آیا ہوں اور پولیس سے چھپ کر چیف جسٹس کے سامنے پیش ہونا ہے۔منشا بم نے کہا کہ اگر چیف جسٹس نہ ملے تو انتظار کروں گا، میں خاندانی بندہ ہوں، کسی کی زمین پر قبضہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق گرفتاری دینے اور خود کو عدالت کے حوالے کرنے آیا ہوں، میں کوئی قبضہ گروپ نہیں بلکہ مجھے وراثت میں جائیداد ملی ہے۔اس موقع پر انہوں نے سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور شریف خاندان پر الزام لگایا کہ انہوں نے میرے ساتھ زیادتی کی ہے۔منشا بم کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس نے بدنام کرنے کے لیے میرا نام بم رکھا جبکہ سیاسی دشمنی کی وجہ سے میرے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔منشا بم نے کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے ، خدشہ ہے کہ مخالفین مجھے قتل کردینگے، منشاءبم کو تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے گرفتار کیا جسے پنجاب پولیس کے حوالے کیا جائیگا، واضح رہے کہ منشا بم اور اسکے بیٹوں پر لاہور کے علاقہ جوہرٹاو¿ن میں زمینوں پر غیر قانونی قبضے کا الزام ہے اور اس حوالے سے سپریم کورت میں ایک عام شہری کی جانب سے درخواست بھی دائر کی گئی تھی جس کی سمااعت کے دوران پولیس نے عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیاتھا کہ منشا بم کیخلاف 70مقدمات درج ہیں، چیف جسٹس پاکستان نے منشابم کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے اور 4اکتوبر کو پولیس نے اسکے بیٹے کو ناکے پر روکنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہوگیاتھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain