تازہ تر ین

ہمایوں اختر کیوں ہارے ؟ خود ہی وجہ بتا دی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک اانصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے کہاہے کہ قیمتوں میں اضافہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو کم ووٹ پڑنے کی بڑی وجہ بنا، میں نے عمران خان سے درخواست کی تھی کہ قیمتوں میں ابھی اضافہ نہ کیا جائے ، قیمتوں میں اضافہ ضمنی انتخابات میں ہمیں نقصان پہنچائے گا ۔ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ہم نے بڑی سرگرم انتخابی مہم چلائی اور ہمارا مسئلہ یہ تھاکہ ڈیفنس سے ہمارا ووٹر نہیں نکلا اور اس کی وجہ بنیادی طور پر یہ ہے کہ لاہور کی بنیادی سطح پر تحریک انصاف کی پارٹی تنظیم نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں الیکشن جیتنے کے حوالے سے بڑا پر اعتماد تھا لیکن ہمیں قیمتوں میں اضافے کے خلاف خاموش ووٹر نے مار دی ہے ، میرے حلقے میں تحریک انصاف باہر سے آئی ہے اور انہوں نے بڑی اچھی انتخابی مہم چلائی ، کچھ لوگ وزیر بن چکے تھے وہ انتخابی مہم نہیں چلا سکتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خصوصی طور پر جاکر وزیر اعظم عمران خان سے درخواست کی تھی کہ تھو ڑا سوچ لیا جائے اور قیمتوں میں ابھی اضافہ نہ کیا جائے، کیونکہ قیمتوں میں جو اضافے ہورہے ہیں یہ ہم کو نقصان پہنچائیں گے ، یہ سب سے بڑی وجہ ہے اور میں پارٹی چیئر مین سے درخواست کرتا ہوں کہ بہت جلدی لاہور کی سطح پر پارٹی تنظیم بنائی جائے ، ہمارے لئے بہت ضروری ہے کہ ہم لاہور میں پارٹی کومضبوط بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے لاہور میں مسلم لیگ ن کے ساتھ بڑی لڑائی لڑی ہے اور اپنی جگہ بنائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو ووٹ نہ پڑنے کی سب سے بڑی وجہ قیمتوں میں اضافہ ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain