تازہ تر ین

صحافی گمشدگی معاملہ،مائیک پومپیو کی شاہ سلمان سے خصوصی ملاقات

واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی کے معاملے پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے براہِ راست ملاقات کی۔مائیک پومپیو منگل کی صبح سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے تھے جہاں وزیر خارجہ عادل الجبیرنے ان کا استقبال کیا، جس کے فوراً بعد وہ شاہی محل پہنچے جہاں شاہ سلمان نے ان کا خیر مقدم کیا، بعدازاں دونوں کے درمیان بند کمرے میں ملاقات ہوئی۔ادھر اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل بیچلیٹ نے سعودی عرب اور ترکی پر زور دیا کہ جمال خقشقجی کی گمشدگی اور مبینہ قتل کے حوالے سے انہیں جو بھی معلومات ہیں وہ منظرعام پر لائیں. امریکی ترجمان ہیتھرنوریٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خصوصی درخواست پر مائیک پومپیو سعودی عرب کے دورے کے بعد ترکی جائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر نے واشنگٹن پوسٹ کے صحافی کی گمشدگی پر آزادانہ تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب امریکی ٹی وی سی این این نے دعویٰ کیا تھا کہ سعودی حکام جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے ایک بیان تیار کررہے ہیں جس میں اس بات کا اعتراف کیا جاسکتا ہے سعودی قونصل خانے میں تفتیش کے دوران صحافی کا قتل ہوگیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain