تازہ تر ین

زینب کے قا تل کی جیل میں آہ و زاریاں،پاگل ہونے کا خدشہ ،موت کا شدید خوف ، آخری خواہش سامنے آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک) قصور کے ”سیریل کلر“ اور زینب کے قاتل مجرم عمران کی ممکنہ طور پر آخری خواہش سامنے آگئی ہے، اس نے معصوم زینب کے والدین سے معافی مانگنی کی درخواست کی ہے، مجرم کے بلیک وارنٹ جاری ہونے کے بعد اسے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں سخت سکیورٹی میں رکھا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احساسِ گناہ اور موت کے خوف کے باعث مجرم اپنی بیرک میں روتا رہتا ہے۔
روزنامہ خبریں کے مطابق 17 اکتوبر کو علی الصبح عمران کو پھانسی دی جائے گی اس سے قبل 16 اکتوبر کو اس کی ورثا جس میں بہن، بھائی والدین شامل ہیں اس سے ملاقات کروائی جائے گی، جبکہ پھانسی سے قبل موقع پر موجود ڈیوٹی مجسٹریٹ آخری خواہش بھی پوچھے گا اور اس کا مروجہ طریقہ کار کے مطابق میڈیکل بھی کردیا جائے گا۔اخباری ذرائع کا کہنا ہے کہ درندہ صفت مجرم جس کو تین دن بعد (17 اکتوبر کو) تختہ دار پر اپنے گھنا?نے جرم پر لٹکادیا جائے گا کے چہرے پر موت کا شدید خوف دیکھا جاسکتا ہے اور اپنے جرم کے پچھتاوے میں اسے اکثر اوقات بیرک میں روتے اور بلبلاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ مذکورہ مجرم کو سنٹرل جیل میں عام قیدیوں کی طرح ہی کھانا دیا جاتا ہے اور اس کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے کہ کہیں مجرم عمران اپنے آپ کو کوئی نقصان نہ پہنچالے۔ مجرم نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ وہ آخری خواہش میں معصوم زینب کے والدین سے معافی کی درخواست کرنا چاہتا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain