تازہ تر ین

کندھ کوٹ: چنگچی رکشہ خوشحال خان ایکسپریس کی زد میں آگیا، 6 خواتین جاں بحق

کندھ کوٹ(ویب ڈیسک)کندھ کوٹ کے قریب مسافروں سے بھرا رکشہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی زد میں آگیا جس کے باعث 6 خواتین جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔ترجمان ریلوے کے مطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس کراچی سے پشاور جارہی تھی کہ ہیبت شہید اسٹیشن اور کندھ کوٹ کے درمیان ریلوے کراسنگ پر چنگچی رکشہ مسافر ٹرین کی زد میں آگیا۔ترجمان کے مطابق حادثے میں 6 خواتین موقع پر جاں بحق اور دیگر زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی کشمور کو حادثے کی جگہ امدادی کاروائی کی ہدایت کی۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain