تازہ تر ین

گندگی کیخلاف کراچی کےشہریوں کا وزیراعلیٰ اور میئر کی تصاویر کیساتھ انوکھا احتجاج

کراچی (ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے خلیق الزماں روڈ پر بنے گندے نالے پر یونیورسٹی پارکنگ قائم کرنے کے خلاف مقامی افراد نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے وہاں وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کی تصاویر لگا دیں۔خلیق الزماں روڈ پر وزیراعلیٰ ہاو¿س سے کچھ ہی فاصلے پر بے نظیر بھٹو لائ یونیورسٹی کے ساتھ گزرنے والے گندے نالے کو یونیورسٹی کی پارکنگ بنا دیا گیا ہے۔اس نالے پر لاء یونیورسٹی نے تجاوزات قائم کر کے پارکنگ بنا رکھی ہے، جس کے باعث گندے پانی کی نکاسی کرنے والا یہ نالہ کچرے کے ڈھیر کا منظر پیش کر رہا ہے۔گزشتہ رات مقامی افراد نے کچرے کے ڈھیر اور گندگی کے خلاف انوکھا احتجاج کیا اور وہاں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور میئر کراچی وسیم اختر کی تصاویر نصب کردیں۔اس انوکھے احتجاج کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوچکی ہیں اور شہریوں کی جانب سے صوبائی اور شہری حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وہ شہر میں کچرے اور گندگی کے ڈھیروں کے خاتمے کے حوالے سے مناسب اقدامات کرے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain