تازہ تر ین

مجھے 21 سال کی عمر میں جنسی ہراساں کیا گیا،ثاقب سلیم

ممبئی (شوبزڈیسک) اداکارہ ہما قریشی کے بھائی اور ایکشن فلم ریس تھری میں سلمان خان کے بھائی کا کردار ادا کرنے والے اداکار ثاقب سلیم نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھی 21 سال کی عمر میں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔ہندوستان ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں ثاقب سلیم نے انکشاف کیا کہ کیریئر کے آغاز میں جب وہ فلم کے لیے انٹرویو دینے کے لیے پہنچیں تو انٹرویو لینے والی تین رکنی ٹیم میں شامل ایک مرد نے ان کے ساتھ سب کے سامنے نازیبا حرکت کی۔ثاقب سلیم نے بتایا کہ وہ اس شخص کا نام نہیں لینا چاہتے، تاہم وہ اس وقت کم عمر اور نئے تھے، اس وجہ سے اپنے ساتھ ہونے والے اس واقعے سے وہ ڈر گئے۔اداکار نے یہ بھی نہیں بتایا کہ وہ کس فلم کے لیے انٹرویو دینے گئے تھے اور ان کا انٹرویو کرنے والے تین رکنی پینل میں شامل دیگر 2 افراد کون تھے اور ان کا اس واقعے پر کیا رد عمل تھا؟تاہم اداکار نے بتایا کہ انہیں یہ جان کر حیرانی ہوئی کہ انٹرویو لینے والا شخص اس طرح کا ہے، انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کو اپنے لیے اذیت ناک قرار دیا اور کہا کہ وہ کم عمری میں ایسے واقعے پر ڈر گئے تھے۔ثاقب سلیم نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنے ساتھ ایسی نازیبا حرکت کرنے والے کو وہیں کھری کھری سنادی اور انہیں بتایا کہ وہ ایسے نہیں ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain