تازہ تر ین

بچوں کیلئے گھر جیسے ماحول سے آراستہ ” منی پیکس “ سینما کا افتتاح

لاہور (شوبزڈیسک) سینی پیکس نے ملک میں پہلی باربچوں کے ہال کا تصور پیش کر دیا۔ سینی پیکس سنیما پیکجز مال لاہور میں”منی پیکس‘ ‘کے نام سے بچوں کا سینما متعارف کروا دیا ۔ والدین اور ان کے ہر عمر کے بچوں کیلئے فیملی صوفہ بیڈ، کریولاﺅنج، ڈوری بینز بیگز سمیت سینما کی مخصوص نشستوں کے ذریعے ہر کسی کو اپنی مرضی کے مطابق فلم سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کریگا۔ منی پیکس میں سینما کے اندر بچوں کیلئے منی پلے گراﺅنڈ تیار کیا گیا ہے جس میںبچے 10.3میٹر کی سلائڈ بھی لے سکتے ہیں۔سینے پیکس کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر مریم الباچا کا کہنا تھا کہ سینی پیکس نے فیملیز کیلئے فلموں سے لطف اندوز ہونے کے روایتی سینما ماحول سے مختلف بین الاقوامی رجحان متعارف کرایا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain