تازہ تر ین

مریم کی حکومت کو ” سیاسی دھمکی “بڑا اعلان کر ڈالا

لاہور(وقائع نگار) ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے حکومت کوسیاسی طور پر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی حکومت کا یہی رویہ رہا تو ہم جلدان کیخلاف کنٹینرز پر ہوں گے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج حکومت کا خوف سب نے دیکھ لیا۔ احتساب عدالت کے باہر کرفیو لگادیا گیا۔ وہ شخص جس نے ملک و قوم کی دن رات خدمت کی ہے اس کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے۔اگر حکومت کا یہی رویہ رہا توہم بطور اپوزیشن جلد کنٹینرز پر ہوں گے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ جنوری 2018 سے شروع نیب کی تحقیقات میں ایک روپے کی کرپشن کا بھی الزام نہیںہے۔حکومت صرف مسلم لیگ (ن) توڑنے کی سازش کر رہی ہے، اللہ انہیں ہدایت دے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain