تازہ تر ین

سعودی صحافی کی لاش کے ٹکڑے کئے گئے، امریکی میڈیا کا دعویٰ

 واشنگٹن: استنبول میں سعودی قونصل خانے میں لاپتہ ہوجانے والے ممتاز سعودی صحافی اور تجزیہ نگار جمال خاشقجی کو دوہفتے قبل قتل کرکے ان کی لاش کے ٹکڑے کردیئے گئے تھے اس بات کا انکشاف ایک ترک اہلکار نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے۔اس سے قبل عین یہی دعویٰ نیویارک ٹائمز نے بھی اس وقت  کیا تھا جب جمال خاشقجی استنبول سے لاپتہ ہوگئے تھے جس پر بین الاقوامی میڈیا میں طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔ خاشقجی 2 اکتوبر کو استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں اپنی ترک منگیتر سے شادی کے کاغذات بنوانے گئے تھے، سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق وہ قونصل خانے کے اندر تو داخل ہوئے لیکن باہر نہیں آئے اور اب تک لاپتہ ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain