تازہ تر ین

نجی اسکول مالکان کو اضافی فیسیں واپس کرنے کا حکم

کراچی(ویب ڈیسک) ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکول نے نجی اسکول مالکان کو خط کے ذریعے مطلع کیا ہے کہ وہ والدین سے لی گئی اضافی فیسیں رجسٹرارسپریم کورٹ کے پاس جمع کرائیں۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکول نے عدالتی احکامات پر پرائیویٹ اسکول مالکان کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسکول مالکان بچوں کے والدین سے وصول کی گئیں اضافی فیسیں رجسٹرار سپریم کورٹ کو جمع کرائیں۔خط کے متن کے مطابق پرائیویٹ اسکول پابند ہیں کہ اضافی فیس سپریم کورٹ رجسٹرار کو جمع کرائیں، اس حوالے سے اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے ایک خط رجسٹرارہائی کورٹ کو بھی لکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ نجی اسکولوں کو زائد فیسیں واپس کرنے کے حوالے سے پہلا مراسلہ 4 ستمبر کو جاری کیا گیا تھا جبکہ جاری کیے گئے دوسرے مراسلے میں نجی اسکولوں پر واضح کیا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق تمام نجی تعلیمی ادارے 5 فیصد سے زائد فیس وصول نہ کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain