تازہ تر ین

سانحہ ماڈل ٹاﺅن: آئی جی پنجاب نے 116 پولیس اہلکاروں کو عہدے سے ہٹا دیا

لاہور(ویب ڈیسک)نئے آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے عہدہ سنبھالنے کے دو روز بعد ہی ایکشن لیتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ملوث 116 پولیس اہلکاروں کو عہدے سے ہٹا دیا۔جون 2014 میں ماڈل ٹاﺅن میں پیش آنے والے سانحے میں 14 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔پاکستان عوامی تحریک نے اس معاملے میں اس وقت برسراقتدار جماعت مسلم لیگ ن کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا اور ملوث حکمرانوں اور پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان رابطہ بھی ہوا تھا جس میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے کرداروں کو منطقی انجام تک پہنچانے پر اتفاق ہوا تھا۔وفاقی حکومت نے چند روز قبل آئی جی پنجاب طاہر خان کو عہدے سے ہٹایا تھا اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کو سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے حوالے سے وزیراعظم کی ہدایات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ان کے عہدے سے ہٹایا گیا۔وفاقی حکومت نے طاہر خان کی جگہ امجد جاوید سلیمی کو آئی جی پنجاب تعینات کیا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات سے قبل وفاقی حکومت کے آئی جی پنجاب کی تبدیلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا تھا۔آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے دو روز قبل ہی اپنے عہدے کا جارچ سنبھالا اور آج ایکشن لیتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ملوث 116 پولیس اہلکاروں کو عہدوں سےہٹا دیا۔ڈی ایس پی، انسپکٹرز، انچارج انویسٹی گیشن سمیت تمام اہلکاروں کو پولیس لائن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ملوث 4 ایس پیز کا پہلے ہی تبادلہ کیا جا چکا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain