تازہ تر ین

ضمنی انتخابات میں منتخب ہونے والے ایم پی اے نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) ضمنی الیکشن میں ٹوبہ ٹیک سنگھ سے منتخب ہونیوالے ایم پی اے نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آزاد امیدواروں کو پی ٹی آئی میں لانے کے ماہر جہانگیر ترین کی کوشش کامیاب ہو گئی ہے۔ پی پی 118سے آزاد رکن بلال اصغر وڑائچ نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔بلال اصغر وڑائچ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔بلال اصغر وڑائچ نے عمران خان سے ملاقات کر کے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ،عام انتخابات کے بعدجہانگیر ترین اس وقت سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہوئے جب انہوں نے آزاد امیدواروں کوتحریک انصاف میں لانے میں اہم کردار ادا کیا۔اور اب جہانگیر ترین نے ضمنی انتخابات کے بعد بھی آزاد امیدوار کو تحریک انصاف کا حصہ بنانے کے لیے اپنی کوشش شروع کر دی ہے۔ جہانگیر ترین کی ٹیم نے اس متعلق ایک ٹویٹ بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ جہانگیر ترین نے ضمنی انتخابات میں جیتنے والے آزاد امیدوار کو راضی کر لیا ہے اور وہتحریک انصاف کا حصہ بن جائیں گے۔خیال رہے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 118 ٹوبہ ٹیک سنگھ I سے ا?زاد امیدوار چوہدری بلال اصغر 55286 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔الیکشن کیمشن کی جانب سے فارم 47 پر جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پی پی 118 ٹوبہ ٹیک سنگھ I سے ا?زاد امیدوار چوہدری بلال اصغر کامیاب قرار پائے، ان کے قریب ترین حریف پاکستان تحریک انصاف کے اسد زمان نے 50097 ووٹ حاصل کئے۔ اس حلقہ میں ک±ل 10 امیدوار میدان میں تھے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ا?صف نذیر نے 1190 جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار منصور احمد نے 502 ووٹ حاصل کئے۔ اس حلقے میں ک±ل ووٹوں کی تعداد 222190 تھی، ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 113556 رہی، جن میں سے 3280 ووٹ مسترد قرار دیئے گئے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 51.11 فیصد رہی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain