تازہ تر ین

ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کی گرفت مضبوط، 500 رنز کی برتری حاصل

ابوظہبی(ویب ڈیسک )ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 282 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 145 رنز پر آؤٹ ہوگئی جب کہ دوسری اننگز میں پاکستان نے 6 وکٹ پر 368 رنز بنالیے ہیں۔کھیل کے تیسرے روز پاکستان نے نامکمل اننگز کا آغاز کیا، حارث سہیل 17 اور اظہر علی 54 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تاہم ناتھن لیون نے حارث سہیل کو اپنے اسکور میں اضافہ کیے بغیر پویلین واپس بھیج دیا جس کے بعد اظہر علی اپنی غلطی کے باعث 64 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے جب کہ اشدشفیق 44 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے۔

واضح رہے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلین بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کے ذریعے میچ ڈرا کرکے پاکستان کو یقینی فتح سے محروم کردیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain