تازہ تر ین

سانحہ کارساز کو گزرے آج11 سال مکمل ہوجائیں گے

کراچی(این این آئی) سانحہ کارساز کو گزرے آج 11 سال مکمل ہوجائیں گے۔ پیپلز پارٹی کے جیالے کارکنان اور رہنما یادگار شہدا کارساز پر پہنچ کر سانحہ میں شہید ہونے والوں کو کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔سانحہ کارساز اس وقت رونما ہوا جب 2007 میں محترمہ بے نظیر بھٹو کے جلوس پر کراچی میں خود کش حملہ کیا گیا۔ سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی آمد پر نکالی گئی ریلی میں دہشت گردی کی خوفناک واردات نے 130 افراد کی جان لی تھی، پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم کا اعزاز پانے والی محترمہ بے نظیر بھٹو آٹھ سال کی جلا وطنی ختم کرکے اٹھارہ اکتوبر دو ہزار سات کو کراچی ائیر پورٹ پہنچیں تو ان کا فقید المثال استقبال ہوا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain