تازہ تر ین

نیب نے احد چیمہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ایک اور ریفرنس دائر کردیا

لاہور(ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) نے احد چیمہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ایک اور ریفرنس دائر کردیا، نیب کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر خاندان کے دیگر افراد کے نام اربوں روپے مالیت کی بےنامی جائیدادیں بنائیں، ملزم احد چیمہ کے نام اثاثہ جات کی مکمل تفصیلات حاصل کر لی گئیں۔نیب لاہور نے ملزم احد چیمہ کیخلاف دوسرا ریفرنس آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے کیس میں احتساب عدالت کے روبرو دائرکیا۔نیب نے ملزم احد چیمہ کے نام اثاثہ جات کی مکمل تفصیلات حاصل کرلیں ہیں جن کے مطابق احد چیمہ نے مبینہ طور پر اپنے، اہلیہ اور خاندان کے دیگر افراد کے نام اربوں روپے مالیت کی کثیر بے نامی جائیدادیں بنائیں۔نیب حکام کے مطابق ملزم کی جائیدادوں میں متعدد پلاٹس، زرعی زمینیں، فلیٹس اور مکانات شامل ہیں۔ دیگر جائیدادوں میں ایل ڈی اے ایونیومیں پلاٹ نمبر 701، بینک الفلاح امپلائیز ہاﺅسنگ سوسائٹی میں 2 پلاٹس، بھیک احمد یارحافظ آباد میں 311 کنال 31 مرلہ زرعی زمین جبکہ آئی بی کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی اسلام آباد میں پلاٹ بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ ویلیج کرباتھ، تحصیل کینٹ میں 3 کنال زمین احد چیمپ کے نام جبکہ 14 کنال 7 مرلہ زمین اپنے اور دیگر اہل خانہ کے نام پائی گئی۔ماڈل ٹاﺅن میں 48 کنال 10 مرلہ زمین احد چیمہ اور والدہ کے نام، موضع ڈھوری لاہور میں اہلیہ کے نام 21 کنال 4 مرلہ، موضع ٹیڈھا میںکل 99 کنال 17 مرلہ زمین اپنے اور خاندان کے دیگر افراد کے نام جبکہ ملزم احد چیمہ کے نام ہل لاک ویو اسلام آباد میں ایک فلیٹ، سیکٹر آئی-15 میں ایک فلیٹ، ایف آئی اے ایمپلائیز کوآپریٹو ہاﺅسنگ اسکیم اسلام آباد میں 2 پلاٹس جبکہ پی ایچ اے فاﺅنڈیشن میں بھی پلاٹس پائے گئے ہیں۔اس کے علاوہ فیصل ٹاﺅن، اسلام آباد میں 10 مرلہ کا پلاٹ، فیصل ریزی ڈینشیا اسلام آباد میں 5 مرلہ کا پلاٹ ملزم کے اپنے نام ظاہر ہواہے۔ احد چیمہ کی بہن کے نام فیصل ریزی ڈینشیا میں 5 مرلہ پلاٹ اور بیدیاں روڈ پر 3 کنال زمین پائی گئی۔نیب کے مطابق ملزم کے نام قیمتی پلاٹس اور زرعی زمینوں کی مالیت مبینہ طور پر اربوں روپے میں ہوسکتی ہے۔خیال رہے کہ نیب لاہور نے ملزم احد خان چیمہ کو 15 فروری 2018 کو آشیانہ اقبال کرپشن کیس میں گرفتار کیا تھا، دوران تحقیقات ملزم کے نام اربوں روپے مالیت کے اثاثہ جات ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




دلچسپ و عجیب
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved