تازہ تر ین

حکومت اور عوام آئی ایم ایف سے چھٹکارا چاہتے ہیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار آغا باقر نے کہا ہے کہ ویت نام میں جب امریکہ جنگ لڑ رہا تھا تو امریکیوں نے فوج میں شمولیت بند کر دی لیکن وہاں کے میڈیا نے اس بات کو باہر نہ آنے دیا اس کے برعکس ہمارے ہاں کیا ہوتا ہے سب کو پتہ ہے۔ چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی نئی حکومت آئے مسائل تو ہوتے ہیں۔ بہرحال جو بھی مسائل ہیں عوام ریلیف چاہتے ہیں۔ ہمیشہ سے عوام اور حکومتیں چاہتی ہیں کسی طرح آئی ایم ایف سے چھٹکارہ مل جائے اور پاکستان اپنے پیروں پر کھڑا ہو جائے۔ کالم نگار خالد چوہدری نے کہا کہ ویت نام جنگ کے خلاف امریکہ میں بھی کئی ملین مارچ ہوئے لیکن ان پر تو غداری کا مقدمہ نہیں ہوا۔ میمو گیٹ سکینڈل کے حوالے سے انہوں نے کہا میرے خیال میں حسین حقانی کو ریڈ وارنٹ سے واپس نہیں لایا جاسکے گا۔ کول کے منصوبے چین میں بھی ہیں لیکن آلودگی کے باعث ختم کئے جا رہے ہیں۔ کول کے منصوبے تو ہونے ہی نہیں چاہئیں۔ اس سے ماحول کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے۔ کالم نگار علامہ صدیق اظہر نے کہا تیسری دنیا میں ریاستی ادارروں نے اپنا ایک رول بنایا ہے۔ حسین حقانی ہمیشہ سے سیاسی پارٹیوں کے بڑے چہیتے رہے تھے۔ میمو گیٹ سکینڈل کا بھی سوموٹو لیا گیا تھا۔ اب یہ معاملہ چیف جسٹس نے اٹھا لیا اس معاملے کا کوئی حل نکلنا چاہئے۔ اگر کوئی بیوروکریٹ سسٹم کو خراب کرتا ہے اس کا کوئی نام نہیں لیتا سیاستدانوں کا لیا جاتا ہے۔ پیپلز پارٹی کے دور میں لوڈ شیڈنگ بہت تھی۔ سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک اور ڈاکٹر عبدالقدیر کبھی ایک پیج پر نہیں رہے۔ کالم نگار ڈاکٹر راشدہ قریشی نے کہا کہ ہمیں قومی مفاد کی جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ملک کی سلامتی سب سے اہم ہے۔ میموگیٹ کیس بہت اہم ہے۔ بہت سی باتیں سیاسی سٹنٹ ہوتی ہیں اپنے مفادات بھی ہوتے ہیں۔ ہمارے ہاں ذاتی مفاد ریاستی مفادات پر ہمیشہ بھاری رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ترقیاتی منصوبے تو شروع ہوتے ہیں لیکن یکایک ختم کیسے ہو جاتے ہیں۔ ملک میں اب بھی لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوئی۔ ثمر مبارک مند تھرکول منصوبے پر کیوں ایسے کام نہیں کر سکے جیسے کرنا چاہتے تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain