تازہ تر ین

حکومت نے خزانہ خالی کی رٹ لگا رکھی ہے: میاں عبدالمنان عمران خان ملک کومشکل سے نکال لیں گے، سینیٹر فدا محمد، نیوز ایٹ 7میں گفتگو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما میاں عبدالمنان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ 7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے خزانہ خالی کی رٹ لگا رکھی ہے۔صرف کرپشن کرپشن کا شور مچایا ہوا ہے یہ احتساب نہیں انتقام ہے ۔صرف ن لیگ کو نشانہ بنایا جا ر ہا ہے باقی سب کو چھوٹ دے رکھی ہے۔سابق وزیر خزانہ ڈاکٹرسلمان شاہ نے کہا کہ بیرون ملک سے کوئی قرضے دینے کو تیار نہیں اندرون ملک مزید نوٹ چھاپے جا سکتے ہیں لیکن اس سے افراط زر بڑھے گا جو آئندہ کے لئے ٹھیک نہیں۔پیسہ کہیں سے قرض لینا پڑے گا۔پاکستان میں تین سو ارب کا جی ڈی پی ہے یہ بہت بڑی اکانامی ہے۔مناسب پلاننگ کی ضرورت ہے۔ اگر چین اور سعودی پیسہ دے بھی دے تب بھی وہ کرنا پڑے گا جو آئی ایم ایف کہے گا۔اوور سیز پاکستانی اگر بےشمار پیسہ بھیجنا شروع کر دیں تو مسائل کافی حد تک کم ہو سکتے ہیں۔پاور سیکٹر میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔1972سے لے کر اب تک کوئی ڈیم نہیں بنایا گیا جو بہت اہم تھا اگر چار پانچ ڈیم بن جاتے تو پاکستان بڑا خوشحال اور امیر ہوتا مہنگائی اور بھوک ننگ بھی نہ ہوتی لیڈر شپ سوئی ہوئی ہے۔ افسوس ہم دنیا سے بہت پیچھے رہ گئے۔اداروں کو بہتر اور مارڈرن کرنے کی ضرورت ہے۔اسحاق ڈار بطور وزیرخزانہ پاکستانی معیشت کے لئے تباہی کی علامت تھے۔ تحریک انصاف کے رہنماءسینیٹر فدا محمد نے کہا کہ ملک مشکلات کا شکار ہے لیکن وزیراعظم عمران خان کا جو ویژن ہے وہ ملک کو مشکلات سے نکال لیں گے۔ حکومت کوشش کر رہی ہے اگلے بجٹ میں آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے۔سو روزہ پلان پر عملدرآمد جاری ہے۔ حکومت کرپشن کے خلاف ہے کسی کو ٹارگٹ نہیں کیا جا رہا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain