تازہ تر ین

برطانوی تاریخ میں پہلی مسلم خاتون کی تصویر کرنسی نوٹ پر آئیگی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے مرکزی بنک نے کرنسی نوٹ پر ایک مسلمان خاتون کی تصویر جاری کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے مرکزی بنک’بنک آف انگلینڈ‘ نے کرنسی نوٹ پر پہلی مرتبہ ایک مسلم خاتون کی تصویر جاری کرنے ک یتیاری شروع کر دی ہے۔ 50پاﺅنڈ کے کرنسی نوٹ پر اس وقت برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی تصویر موجود ہے۔ نور النساءعنایت نامی مسلم خاتون نے دوسری جنگ عظیم کے دوران فرانس میں رہتے ہوئے برطانوی افواج کے لیے جاسوسی کے فرائض انجام دیئے تھے۔ اور نور کے شان دار کارنامے کے سبب بینک آف انگلینڈ کی جانب سے شخصیات کے انتخاب میں معاونت پر مامور مورخین نے 50پاﺅنڈ کے کرنسی نوٹ پر نور کی تصویر چھاپنے کرنے کی تجویز پیش کی۔یکم جنوری 1914ءکو روس کے دارلحکومت ماسکو میں پیدا ہونے والی نور النساءکے والدین کا تعلق ہندوستان سے تھا اور ان کے والد عنایت خان 18ویں صدی میںسلطنت خداداد میسور ریاست کے حکمران ٹیپو سلطان کے پڑپوتے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain