تازہ تر ین

ن لیگ کا 6 اراکین کی ایوان میں بحالی تک پنجاب اسمبلی میں نہ جانے کا اعلان

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے اپنے 6 اراکین کی ایوان میں داخلے پر پابندی ہٹانے تک اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔16 اکتوبر کو بجٹ اجلاس کے دوران ایوان میں بدنظمی کے بعد اسپیکر نے (ن) لیگ کے 6 اراکین پر ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی جس کے خلاف اپوزیشن اراکین اسمبلی کی سیٹرھیوں پر بیٹھ کر احتجاج کر رہے ہیں۔پابندی کے حامل ارکان میں محمد اشرف رسول، محمد وحید، یاسین عامر، مرزا جاوید، زیب النساء اور طارق مسیح شامل ہیں جن کی تصاویر بھی اسمبلی سیکیورٹی اسٹاف کو جاری کی گئی ہیں اور سرکلر میں کہا گیا ہے کہ انہیں ایوان میں آنے نہ دیا جائے۔پابندی کے حامل 6 ارکان کی تصاویر بھی اسمبلی سیکیورٹی اسٹاف کو جاری کی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ انہیں ایوان میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔ پنجاب اسمبلی میں دو روز کے وقفے کے بعد اپوزیشن کے بغیر اجلاس جاری ہے جس میں بجٹ پر بحث ہورہی ہے۔اسمبلی کی سیڑھیوں پر بیٹھے احتجاجی اراکین سے خطاب کرتے ہوئے ایوان میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا کہ ایسا شخص اسپیکر کی کرسی پر براجمان ہے جس نے 12 ووٹ چوری کیے، پرویز الہیٰ نے کہا تھا کہ مشرف کو 10 بار وردی میں منتخب کریں گے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ پرویز الہٰی کا لب و لہجہ اسپیکر سے زیادہ تھانیدار کا لگتا ہے اور انہوں نے خواتین کے لیے بھی توہین آمیز لفظ استعمال کیا۔قائد حزب اختلاف نے اعلان کیا کہ جب تک ہمارے 6 اراکین پر ایوان میں داخلے پر عائد پابندی ہٹائی نہیں جاتی اس وقت تک اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔یاد رہے کہ 16 اکتوبر کو صوبائی وزیرخزانہ پنجاب مخدوم ہاشم بخت نے رواں سال کا بجٹ پیش کیا تو اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔مشتعل اپوزیشن اراکین نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں اور اسپیکر کی ڈائس کے قریب فرنیچر کو بھی نقصان پہنچایا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain