تازہ تر ین

نیا پاکستان بنانے والوں کے ساتھ ہیں، ملک ریاض

راولپنڈی (ویب ڈیسک)بحریہ ٹاﺅن کے سربراہ ملک ریاض کا کہنا ہے کہ ’جو لوگ نیا پاکستان بنا رہے ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں‘۔بحریہ ٹاﺅن راولپنڈی کے فیز 8 میں ڈائیلیسز سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملک ریاض کا کہنا تھا کہ ’نیا پاکستان بنانے والوں کی کامیابی کے لیے دعاگو ہوں، جو بھی پاکستان کو آگے لے کر چلے گا وہ پاکستان کا ہیرو ہے‘۔بحریہ ٹاﺅن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ’ہم نے جتنے بھی ہسپتال بنائے وہ سب غریبوں کے لیے ہیں جن میں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 8 سے 9 ہزار افراد کا علاج ہو رہا ہے‘۔انہوں نے بتایا کہ لندن کے ہارلے اسٹریٹ کے 21 ڈاکٹروں سے معاہدہ ہوا ہے اور اسلام آباد کے گولف سٹی ہسپتال میں ہر ماہ ان میں سے 3 ڈاکٹرز موجود ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے والے تینوں ڈاکٹر راولپنڈی، لاہور، کراچی کے دورے بھی کریں گے۔ملک ریاض نے کہا کہ لندن سے انجیوگرافی کرانے کا خرچہ 10 ہزار پاﺅنڈ آتا ہے جو پاکستان میں اب وہیں کے ڈاکٹر 30 سے 35 ہزار میں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں کوئی بھی بھوکا نہ ہو، کوئی بیروزگار نہ ہو، سب کے پاس اپنی چھت ہو اور سب کی زندگی محفوظ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاﺅن نے دنیا کی 7ویں بڑی مسجد لاہور میں بنائی ہے اور اب ایک یا 2 ماہ میں کراچی میں دنیا کی تیسری سب سے بڑی مسجد کی تعمیر کا کام مکمل ہوجائے گا جس میں بیک وقت 8 لاکھ افراد نماز ادا کرسکیں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain