تازہ تر ین

اپوزیشن کا احتجاج احتساب سے توجہ ہٹانا ہے: ببلی خان ،زینب کے قاتل کے پیچھے پورے گینگ تک پہنچنا ضروری ہے، منیزہ جہانگیر , زیادتی کیسزمیں پولیس معاملہ رقم دلاکر ختم کردیتی ہے، تجزیہ کار کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7“ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما ببلی خان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے پورے پانچ سال احتجاج کرنا ہے جسکا مقصد احتساب سے لوگوں کی توجہ ہٹانا ہے۔ جس میں وہ کامیاب نہیں ہوں گے اور تحریک انصاف کی حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ سیون میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ن لیگ نے اسمبلی میں حد توڑی جس پرکچھ ایم پی ایز کو باہر کیا گیا۔ حکومت چلانے کا مزہ مضبوط اپوزیشن میں ہی آئیگا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کو اپوزیشن کی جانب سے جان بوجھ کر نقطہ چینی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کوئی سخت الفاظ نہیں کہے گئے۔ آج اپوزیشن کا ون پوائنٹ ایجنڈا اسمبلی میں نہ آنا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب قابل آدمی ہیں اسلئے عمران خان نے انہیں عہدہ دیا ہے۔ ہم نے پہلے ملک کا مفاد دیکھنا ہے ،یہ نہیں دیکھنا کہ عوام کو ریلیف مل رہا ہے یا نہیں۔ تحریک انصاف کے ووٹر کی ترجیح ملک کی ریلیف ہے نہ کہ عوام کی۔ گذشتہ حکومت کے سستے بازاروں میں ریلیف یہ تھا کہ کھانے کے قابل جو مرغی نہیں تھی وہ بیچی جا رہی تھی۔ ہماری حکومت کے دانت نکلنے دیں عوام کو سستے بازاروں میں اول درجے کی اشیا خوردونوش ملیں گی۔ ڈیم بننے کے بعد بجلی اور تمام چیزیں سستی ہوں گی۔ میٹرو کی سبسیڈی کوئی حیثیت نہیں رکھتی، صرف لاہور، راولپنڈی میں سبسیڈی مل رہی ہے۔ پروگرام میں سینئر صحافی منیزہ جہانگیر نے کہا کہ بچوں کیساتھ زیادتی کے کیسز کے بعد پورنوگرافی فلم بنانے کے واقعات قصور کے بعد جڑانوالا اور پنجاب کے ایک اور شہر میں ہونے شروع ہو گئے۔ زینب سے زیادتی کے ملزم کو بلی کا بکرا بنا دیا گیا لیکن اسکے پیچھے پورے گینگ اور اصل ملزمان تک پہنچنا اہم ہے۔ ایک دو لوگوں کو سزائے موت دینے سے مسائل حل نہیں ہونگے ۔ حکومتی اداروں کو تفتیش بہتر بناتے ہوئے متاثرین کو تحفظ دینے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے ورنہ ایسے کیسز سامنے آتے رہیں گے۔ کیس میڈیا میں آنے کے بعد اسکا ستیا ناس ہو جاتا ہے اور تحقیقات جلدی میں غلط طرف چلی جاتی ہیں۔ زیادتی کے کیسز میں قصاص دینے کی گنجائش نہیں لیکن ہماری پولیس قصاص دلوا کر معاملہ رفعہ دفعہ کروادیتی ہے، پولیس کو ٹریننگ دینے کی ضرورت ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain