تازہ تر ین

سوتیلے باپ کی ساتھیوں کیساتھ 2 بیٹیوں سے کئی روز تک اجتماعی زیادتی ، پولیس مدد نہیں کر رہی ، والدہ ، بھائی ،اور بھاوج کی ” خبریں ہیلپ لائن “میں گفتگو

گگومنڈی(میاں ذوالفقار) سوتیلے باپ کی 3ساتھیوں سمیت دو بیٹیوں سے اجتماعی زیادتی۔361ای بی کی کوثرپروین نے اپنے پہلے خاوندسے طلاق لے کرمحمدبوٹاسے شادی کی ہوئی ہے۔سابقہ خاوندسے اس کی چاربیٹیاں اوردوبیٹے ہیں۔محمدبوٹاسوتیلی بیٹی سے زیادتی کرتاپکڑاگیاتواسے گھرسے نکال دیاگیا۔محمدبوٹاساتھی عطاءاللہ اوردونامعلوم کے ہمراہ بیوی اوردوبیٹیوں کوزبردستی اغواءکرکے لے گیا۔سفاک باپ دیگرملزمان کے سمیت اپنی دو بیٹیوں سے کئی روزتک زیادتی کرتارہا۔متاثرہ خاتون نے خبریں کو بتایاکہ درخواست لے کر تھانہ گئی توپولیس افسران کامجھ سے رویہ ہتک آمیزتھا۔متاثرہ خاتون نے خبریں کی وساطت سے وزیراعلیٰ پنجاب اورآئی جی پولیس سے انصاف دلائے جانے کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں361۔ای بی کی رہائشی کوثرپروین اس کے بھائی محمدحنیف اوربھابھی منظوراں بی بی کے ہمراہ خبریں کوبتایاکہ میں نے اپنے پہلے شوہرسے طلاق لے کرمحمدبوٹانامی شخص سے شادی کی ہوئی ہے میرے سابقہ خاوندکے بطن سے میری چاربیٹیاں اوردوبیٹے ہیں ۔میرے خاوندنے میری بیٹی سے زیادتی کی تومیں نے اسے گھرسے نکال دیا۔چندروزقبل میراخاوندمحمدبوٹاساتھی عطاءاللہ اوردوکس نامعلوم افرادکے ہمراہ آیااورمجھے، میری دوبیٹیوں کوزبردستی ایک کیری ڈبہ میں ڈال کراغواءکرکے نامعلوم مقام پرلے گئے جہاں چاروں ملزمان باری باری میری دونوں بیٹیوں سے کئی روز تک زیادتی کرتے رہے۔کوثرپروین نے خبریں کو بتایاکہ جب میں دادرسی کیلئے تھانہ گگومنڈی گئی تووہاں پرموجودافسران کامجھ سے رویہ ہتک آمیزتھا۔پولیس نے تاحال کوئی کاروائی نہیں کی ہے۔متاثرہ خاتون نے خبریں کی وساطت سے وزیراعلیٰ پنجاب اورآئی جی پولیس سے انصاف دلائے جانے کی اپیل کی ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain