تازہ تر ین

سیاسی استحکام کیلئے مضبوط معیشت ضروری ، خواہش ہے حکومت مدت پوری کرے ، عمران خان کے پاس تجر بہ کار لوگوں کی کمی، ہرفیصلے پر یو ٹرن لینا اچھی بات نہیں : سابق وزیر اعظم یوسف گیلانی کی چینل ۵کے پروگرام ”جنوبی پنجاب“ میں میزبان میاں غفار سے گفتگو

ملتان (خبر نگار) ہماری خواہش ہے عمران خان کی حکومت اپنی مدت پوری کرے اور عوام سے کےے ہوئے وعدے نبھائے۔ سےاسی استحکام کےلئے معاشی استحکام ضروری ہے مگر اس وقت ملک مےں انوےسٹر سےاسی حالات کی طرف دےکھ رہا ہے کہ کب ٹھےک ہونگے۔ ان خےالات کا اظہار سابق وزےر اعظم سےد ےوسف رضا گےلانی نے خبرےں گروپ کے ٹی وی چےنل ۵ کے پروگرام ”جنوبی پنجاب“ مےں مےزبان مےاں غفار سے گفتگو کرتے ہوئے کےا۔ سےد ےوسف رضا گےلانی نے کہا کہ مےرے والد قائد اعظم کے ساتھےوں مےں سے تھے اور وہ اُن چند سےاستدانوں مےں سے تھے جنہوں نے 1956ءکے آئےن پر دستخط کےے تھے اور پھر تمام ےہ لوگ ننگے پاﺅں مزار قائد پر گئے اور کہا کہ ہم نے آپکے بنائے ہوئے ملک کو پہلا آئےن آپکے وےژن کے مطابق دےا ہے ۔بدقسمتی سے اس ملک مےں اےک ڈکٹےٹر نے اےبڈو اےکٹ کے ذرےعے سےاستدانوں کی سےنئر قےادت کو نا اہل قرار دے دےا ، اب پےچھے انڈر 19 ٹےم بچ گئی جس سے پاکستان کو چلاےا گےا۔ اےوب خان نے عام الےکشن کے بجائے بلدےاتی انتخابات کرائے اور اپنی جماعت بنالی۔ ےہی فارمولا جنرل ضےا اور جنرل مشرف نے بھی بنا کر دس دس سال تک حکومت کی۔ جس سے جمہوری ادارے پروان نہ چڑھ سکے۔ اےک سوال کے جواب مےں سابق وزےر اعظم سےد ےوسف رضا گےلانی نے کہا کہ ہر ڈکٹےٹر نے شےڈول 6 کے تحت بلدےاتی اداروں کو اپنے ماتحت رکھا جبکہ مےں نے وزےر اعظم بنتے ہی شےڈول 6 کو ختم کرکے بلدےاتی اداروں کو صوبوں کے حوالے کر دےا۔ انہوں نے کہا کہ مےرے پاس اگرچہ اکثرےت نہےں تھی پھر بھی ہماری حکومت نے 104 آئےنی ترامےم کےں جس کےلئے اپوزےشن نے ہمارا ساتھ دےا۔ ہم نے لےڈر آف دی اپوزےشن اور پبلک اکاﺅنٹس کمےٹی کا چےئرمےن کاعہدہ بھی اپوزےشن کو دےا ، مےرے دور مےں چودھری نثار پی اے سی کے چےئرمےن بنے اور اُسی پبلک اکاﺅنٹس کمےٹی نے مےرے خلاف 26 کےس بنائے تھے۔پروٹےکشن آرڈر بارے اےک سوال کے جواب مےں سےد ےوسف رضا گےلانی نے کہا کہ جہاں تک مجھے ےاد پڑتا ہے مےں پہلا سپےکر تھا جس نے شےخ رشےد کےلئے پروٹےکشن آرڈر جاری کےے جس پر محترمہ بے نظےر مےری قائد بھی مجھ سے خفا ہو ئےں مگر مےں نے انہےں کہا کہ اسکا فائدہ ہمےں بھی ہوگا اور وہ سب کو ہوا۔ اور اگر مےں پروٹےکشن آرڈر جاری نہ کرتا تو آج شہباز شرےف اسمبلی ہال کے بجائے حوالات مےں پڑے ہوتے۔ اےک سوال پر انہوں نے کہا کہ مےرے خلاف صرف آڈٹ پےر ے تھے جو پبلک اکاﺅنٹس کمےٹی کے بجائے نےب مےں بھےج دئےے گئے۔ اب 22 سال بعد پی اے سی مےں گئے ہےں۔ اےک سوال کے جواب مےں انہوں نے کہا کہ ہم لوگ چاہتے ہےں کہ عمران خان حکومت اپنی مدت پوری کرے اور عوام سے کےے گئے وعدے بھی مگر مجھے لگتا نہےں ہے کےونکہ ان کے پاس تجربہ کار لوگوں کی کمی ہے۔اور پھر ہر فےصلے پر ےو ٹرن لےنا اچھی بات نہےں ہے۔ اپوزےشن کرنا بہت آسان ہے اور حکومت کرنا بہت ہی مشکل۔ ےہ فارمولا عمران خان پر فٹ ۔ آخری سوال کے جواب مےں انہوں نے کہا کہ مےں خبرےں کے چےف اےڈےٹر جناب ضےا شاہد کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اپنے روزنامے کے ذرےعے جنوبی پنجاب کے ہر مسئلے کو اپنا اےشو بنا کر خوب اُجاگر کےا۔ اب سونے پر سہاگہ کہ آج جنوبی پنجاب مےں اپنے چےنل ۵ کو چالو کر دےا گےا ہے۔ اللہ پاک ضےا شاہد کی عمر طوےل اور صحت و سلامتی دے اور اُن کے ادارے کو ترقی دے ۔
ےوسف رضا گےلانی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain