تازہ تر ین

کراچی میں این اے 247 اور پی ایس 111 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کل ہوگی

کراچی (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی جب کہ پی ایس 111 پر گورنر سندھ عمران اسماعیل فاتح قرار پائے تھے تاہم عارف علوی اور عمران اسماعیل کے منصب سنبھالنے کے بعد یہ نشستیں خالی ہوئیں جن پر کل ضمنی انتخاب کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔پاکستان تحریک انصاف نے این اے 247 پر آفتاب صدیقی، ایم کیوایم کی طرف سے این اے 247 پر صادق افتخار، پیپلزپارٹی کے قیصر نظامانی اور پی ایس پی کے ارشد وہرہ میدان میں ہیں۔پی ایس 111 پر تحریک انصاف کے شہزاد قریشی، پی ایس پی کے یاسرالدین، ایم کیوایم پاکستان کےجہانزیب مغل، پیپلزپارٹی کے فیاض پیر زادہ مد مقابل ہوں گے جب کہ آزاد امیدوار جبران ناصر بھی میدان میں ہیں۔حلقے میں ضمنی انتخاب کل ہوگا جس کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل فوج کی نگرانی میں جاری ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain