تازہ تر ین

دبئی: پاکستانی اپنی محبوبہ سے اجتماعی جنسی زیادتی کروانے کے الزام میں گرفتار

دبئی(ویب ڈیسک) پولیس کی جانب سے ایک پاکستانی شخص کو اپنی محبوبہ سے جان چھڑوانے کی خاطراس سے جنسی زیادتی کروانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق دو افراد چینی خاتون کے فلیٹ میں داخل ہوئے اوراس کے زبردستی کپڑے اتار کر اسے چومنے کے علاوہ دیگر نازیبا حرکات کرتے رہے۔ یہ لوگ جاتے باراس سے بارہ ہزار اماراتی درہم اور موبائل فون بھی چھین کر لے گئے تھے۔25سالہ چینی خاتون نے اس واقعے کی رپورٹ الرشیدیہ پولیس اسٹیشن میں درج کرائی تھی۔جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا جن کی عمریں بالترتیب بائیس سال اور چونتیس سال بتائی جاتی ہیں۔ استغاثہ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ دونوں ملزمان خاتون کے فلیٹ میں زبردستی داخل ہوئے۔ایک ڈکٹ ٹیپ سے اس کا منہ بند کیا اور پھر زبردستی اس کے کپڑے اتار کراس سے جنسی چھیڑ چھاڑ کرتے رہے اور جاتی دفعہ ہزاروں درہم کی رقم اور موبائل فون ل±وٹ کر فرار ہو گئے۔متاثرہ خاتون نے عدالت کو بتایا کہ وہ انٹرنیشنل سٹی کے علاقے چائنیز کلسٹر کے ایک فلیٹ میں مقیم ہے۔ 25 اگست 2018ءکو رات دو بجے کے قریب اس کے فلیٹ کے دروازے کی گھنٹی بجی۔ جونہی ا±س نے دروازہ کھولا تو دونوں ملزمان تیزی سے اندر داخل ہوئے۔ ان میں سے ایک شخص نے مجھے بازوﺅں سے پکڑ لیا اوردوسرے نے میرا موبائل فون اپنے قبضے میں لے لیا۔ انہوں نے دستانے پہن رکھے تھے۔میرے منہ پر ٹیپ باندھنے کے بعد انہوں نے مجھے کپڑوں سے محروم کیا اور زبردستی میرے جسم سے کھیلتے رہے۔ جاتے ہوئے انہوں نے میرے پرس سے بارہ ہزار درہم بھی نکال لی تھی۔ پولیس نے بلڈنگ میں نصب کیمروں کی فوٹیج حاصل کی تاہم اس فوٹیج میں دونوں افراد اپنے چہرے ڈھانپے ہوئے تھے۔ خاتون سے مزید تفتیش کی گئی تو پتا چلا کہ اس کا ایک پاکستانی بوائے فرینڈ بھی ہے۔اس پاکستانی نوجوان سے پوچھ گچھ کی گئی تو وہ گھبراہٹ کا شکار دکھائی دیا۔ شک پڑنے پر اس نوجوان سے سختی سے تفتیش کی گئی تویہ اس نے انکشاف کیا کہا اس کا گزشتہ تین سالوں سے چینی خاتون سے معاشقہ چل رہا تھا۔ وقوعے سے ایک ہفتہ قبل چینی خاتون نے نوجوان سے کسی رنجش کی بناءپر تعلقات منقطع کر لیے۔ جس پر نوجوان نے اس سے بدلہ لینے کی ٹھان لی۔ اسی غرض سے اس نے اپنے دو ساتھیوں کو اس کے فلیٹ پر بھیجا۔ جنہوں نے ساری واردات اس طرح سے انجام دی کہ یہ بظاہر ڈکیتی کی واردات معلوم ہوتی تھی۔ اس مقدمے کا فیصلہ 8نومبر 2018ءکو سنایا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain