تازہ تر ین

صاحبزادہ فرحان ٹی 20سکواڈمیں انٹری ملنے پرخوش

لاہور(نیوزایجنسیاں)آسڑیلیا کے خلاف ٹی 20ٹیم میں شامل اوپننگ بیٹسمین صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے لئے لمبی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں اور سلیکٹرز کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے قومی اسکواڈ میں انہیں جگہ دی۔ جب انہوں نے کرکٹ شروع کی تو احمد شہزاد ان کے فیورٹ کھلاڑی تھے،لیکن اب ایسا نہیں ہے۔دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے چارسدہ کے 22سالہ صاحبزادہ فرحان اب جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ کو اپنا آئیڈیل کرکٹ مانتے ہیں۔صاحبزادہ فرحان پاکستان سوپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہیں اور دوسری مرتبہ قومی ٹیم میں انہیں شامل کیا گیا ہے۔اس سے قبل جولائی میں انہوں نے زمبابوے کے شہر ہرارے میں تین ملکی ٹی 20ٹورنامنٹ کے فائنل میں آسڑیلیا کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلا تھا اور پہلی ہی گیند پر اسٹمپ ہو گئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain