تازہ تر ین

بریسٹ کینسر خطرناک ‘نیٹ پر خواتین یہ لفظ کہنے سے کتراتی ہیں:ماہرہ

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ماہرہ خان نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ انٹرنیٹ پر بعض لوگ ’بریسٹ‘ کے لفظ کو بھی بولڈ گفتگو کا حصہ سمجھتے ہیں۔واضح رہے کہ ماہرہ خان ان دنوں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی مہم میں مصروف ہیں۔سماجی ادارے پنک ریبن پاکستان کے مطابق پاکستان میں سالانہ 90 ہزار خواتین بریسٹ کینسر کا شکار ہوجاتی ہیں۔ماہرہ نے ٹوئٹ کیا کہ خواتین لفظ ’بریسٹ‘ کہنے سے کتراتی ہیں انہیں طبی اعتبار سے معلومات کے لیے کوئز کا حصہ بننا چاہیے۔ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر ’محدود سوچ‘ رکھنے والوں کو کہا کہ وہ اپنے رویے اور سوچ کا جائزہ لیں، بریسٹ کینسر ایک خطرناک مرض ہے جس پر شعور و آگاہی کی ضرورت ہے۔س کے بعد ٹوئٹر پر منفی جملے لکھنے والوں نے اپنی تحریر کو ہٹا دیا۔علاوہ ازیں مائرہ خان نے گزشتہ روز اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر بریسٹ کینسر سے متعلق ایک کوئز ٹیسٹ دیا جس میں 15 میں سے 11 نمبر حاصل کیے۔ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کو بھی ٹیسٹ کا حصہ بننے کے لیے زور دیا۔واضح رہے کہ کوئز میں بریسٹر کینسر سے متعلق 15 سوالات پوچھے گئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain