تازہ تر ین

اکثر سیاستدان مجرم ، ثبوت موجود ،کسی ڈاکو کو نہیں چھوڑونگا : عمران خان

اسلام آباد(صباح نیوز‘ مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاستدانوں میں سے اکثر مجرم ہیں اور اتنے ثبوت موجود ہیں کہ مجرم بچ نہیں سکتے۔ وزیراعظم عمران خان نے بیوروکریسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامی سطح پر ہمارے کیلئے مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں۔اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیاستدانوں میں سے اکثر مجرم ہیں، اتنے ثبوت موجود ہیں کہ مجرم بچ نہیں سکتے، میں کسی دباو میں نہیں آوں گا اور آخر تک جاوں گا، کسی چور، ڈاکو اور مجرم کو نہیں چھوڑوں گا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ اپوزیشن حقیقی اپوزیشن نہیں ہے، موجودہ اپوزیشن اپنی جائیدادیں بچانے کے لیے اکٹھی ہوئی ہے۔عمران خان نے شہبازشریف کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش کررہے تھے، وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا کہ کہ انتظامی سطح پر ہمارے لئے مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں، بیورو کریسی میں پرانی حکومت کے لوگ ہر جگہ بیٹھے ہیں، سیاسی بیورو کریسی اور پولیس ہمارا کام خراب کر رہی ہے، لیکن 22 سال کی جدوجہد سے یہاں آیا ہوں اس لیے دبا برداشت کرنے کی صلاحیت ہے۔عمران خان نے قرض کے مسئلے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے قرضہ کو 36 ٹریلین تک پہنچادیا ہے، اگلے دو ماہ میں اگر حکومت پیسے نہ لیتی تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، آئی ایم ایف کا اصل مسئلہ ان کی شرائط ہیں، آئی ایم ایف کے پاس جانا مسئلہ نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی شرائط مسئلہ ہیں، عوام پر پہلے ہی بہت بوجھ ڈال چکے ہیں، مزید نہیں ڈالنا چاہتے، ہم چاہتے ہیں عوام پر کم سے کم بوجھ پڑے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف آخری آپشن ہے، مزید ذرائع سے بھی استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، چین اور سعودی عرب سے اچھے پیغامات آرہے ہیں، دونوں ممالک سے مالی امداد کے حوالے سے بات ہو چکی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کو پتہ ہے کرپشن کے الزام میں ان میں سے کوئی نہیں بچے گا، اس لئے وہ شور مچا رہی ہے، پارلیمنٹ کے پہلے سیشن سے ہی انہوں نے شور مچانا شروع کردیا تھا، ہماری نیب میں براہ راست کوئی مداخلت نہیں ہے اور نیب کا کوئی کیس ہمارے دور میں شروع نہیں ہوا، پاکستان میں پیسہ تب آئے گا جب استحکام ہوگا، جنہوں نے ڈاکے ڈالے ہم نے ان تک پہنچنا ہے، لوٹی دولت واپس لانے کے اعلان پر قائم ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، گردشی قرضہ بارہ سو ارب تک پہنچ گیا ہے، موجودہ حالات میں ڈالر گرانے کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہے، وقت ثابت کرے گا کہ یہ اقدامات عارضی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ اپوزیشن والے اپنی جائیدادیں بچانے کیلئے ایک ہوئے ہیں حکومت کسی دباﺅمیں نہیں آئے گی کرپشن کیخلاف آخری حد تک جائیں گے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دباﺅ میں آئے بغیر کرپشن کیخلاف آخری حد تک جانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے وزیراعم کا کہنا تھا اپوزیشن والے لوگ سیاستدان نہیں قوم کے مجرمہیں مجرموں کیخلاف اتنے ثبوت موجود ہیں کہ وہ بچ نہیں سکیں گےان کا کہنا تھا موجودہ اپوزیشن حقیقی اپوزیشن نہیں حزب اختلاف رائے اپنی جائیدادیں بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں شہبازشریف بھی نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش کررہے ہیں لیکن حکومت کسی دباﺅمیں نہیں آئیگی۔ عمران خان نے کہا عام آدمی پر پہلے ہی بہت بوجھ ڈال چکے مزید نہیں ڈالنا چاہتے۔ حکومت چھ ماہ میں معاشی معاملات درست کرلے گی۔ عمران خان نے کہا عام آدمی پر پہلے ہی بہت بوجھ ڈال چکے مزید نہیں ڈالنا چاہتے۔ جبکہ ہم چاہتے ہیں عوام پر کم سے کم بوجھ پڑے‘ ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے پاس جانا مسئلہ نہیں بلکہ ئی ایم ایف کی شرائط مسئلہ ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain