تازہ تر ین

الحمرا میں سٹینڈرڈ آرٹ ورک کے حوالہ سے نمائش اختتام پذیر

لاہور(شوبزڈیسک)ماڈرن سٹنیڈ آرٹ ورک کی روایت ہمارے ہاں نئی ہے،شیشہ صرف دیکھنے کے لئے ہی نہیں بلکہ اپنے جذبات کے اظہار کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتاہے۔ان خیالات کا اظہارسابق ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن(ر)عطاءمحمدخان نے الحمراءمیں جاری نمائش کی اختتامی تقریب میںکیا۔ انھوں نے کہا کہ اس نمائش میں رکھے گئے فن پارے فطرت کی خوبصورتی کا امتراج ہونے کے لئے ساتھ ساتھ صوفی ازم کا بھی عکاس ہیں۔نمائش میںآرٹسٹ زیب النساءکے 59فن پارے آویزاں کئے گئے ہیں۔ زیب النساءنے اس نمائش کے اغراض و مقاصد پر ورشنی ڈالی۔یہ امر قابل تعریف ہے کہ ہمارا سماج آرٹ سے محبت کرنے والوں بھرا پڑا ہے جس کی عملی شکل یہاں دیکھنے کو ملی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain