تازہ تر ین

پاکستان کا چناب پر متنازعہ ڈیمز کے معائنہ کیلئے بھارت سے پھر رابطہ

لاہور (آئی این پی) پاکستانی انڈس واٹر کمشنر نے دریائے چناب پر بنانے جانے والے متنازعہ ڈیمز کے تفصیلی معائنے کے لیے بھارت کو ایک اور خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطاصبق پاکستانی انڈس واٹر کمشنر سید مہرعلی شاہ نے بھارتی انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا سے پہلے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور دو ماہ قبل لاہور میں ہونے والے مذاکرات کے بعد ایجنڈے کے تحت دریائے چناب پر بگلیہار ڈیم سمیت دیگر متنازع آبی منصوبوں کے معائنے کے لیے پاکستانی ٹیم کے وزٹ کی بات کی۔ مگر بھارت کی طرف سے وہی پرانی روایت میں نہ مانوکی رٹ، برقرار رہی کہ ابھی معائنہ نہیں کرا سکتے۔بھارت کی طرف سے مثبت جواب نہ ملنے پر پاکستانی انڈس واٹر کمشنر نے اس حوالے سے خط بھی لکھ دیا، خط گزشتہ جمعرات کو بھارت بھجوایا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ کے تحت بھارت پاکستان کے دریاں پر بنانے جانے والے ڈیمز کا تفصیلی معائنہ کرائے۔پاکستان نے بھارت سے مزید متنازعہ آبی منصوبوں کا ڈیٹا بھی مانگا تھا جو بھارت نے فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ پاکستان اس مسئلے پر بھی بھارت سے دو ٹوک بات کرے گا۔پاکستانی ٹیم کو رواں ماہ کے شروع میں بھارت جا کر دریائے چناب پر بنائے گئے متنازعہ ڈیمز کا معائنہ کرنا تھا مگر بھارت نے عین وقت پر معائنہ کرانے سے انکار کردیا تھا۔ پاکستان نے بھارت سے مزید متنازع آبی منصوبوں کا ڈیٹا بھی مانگا تھا جو بھارت نے فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




دلچسپ و عجیب
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved