تازہ تر ین

علیم خان کے وزیر اعلیٰ پنجا ب سے اختلافات کا انکشا ف ،عمرا ن خا ن نے بڑا حکم جا ری کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے سینئیر وزیر علیم خان کو حکم دیا ہے کہ فوری طور پر 90 شاہد قائد اعظم چیف منسٹر کیمپ آفس کو خالی کر دیں جو کہ مبینہ طور پر وزیر اعلی سیکریٹریٹ کے ساتھ ملا کر چلایا جا رہا تھا.زرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو کسی نے اس بات کی اطلاع دی تھی کہ سینئیر وزیر علیم خان وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ساتھ مکمل طور پر تعاون نہیں کر رہے۔اور وزیر اعلیٰ کے کیمپ آفس سے کام کر رہے ہیں۔اس سے قبل قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے تھے جب ان کے والد شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ تھے۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ حال ہی میں عمران خان کے حکم پر پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل ارشاد داد نے لاہور کا دورہ کیا اور پارٹی کی دوبارہ تنظیم سازی کے معاملات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ اور دیگرسینئر پارٹی کے رہنماو¿ں سے ملاقات کی.ارشد داد نے سینئیر وزیر علیم خان سے رابطہ کرنے کے لیے چار بار کوشش کی تاہم علیم خان نے انہیں پارٹی سے متعلق مشاورت کے لیے وقت نہیں دیا۔پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور انہیں علیم خان سے ملاقات نہ ہونے سے متعلق بتایا جو کہ پارٹی کے صدر سینٹرل پنجاب بھی ہیں۔عمران خان نے عثمان بزدار کو فون بھی کیا اور صوبے کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے اپنی حیثیت پر زور دینے کو کہا۔اپنے لاہور کے دورے کے دوران بھی عمران خان نے چیف منسٹر سے ملاقاتیں کیں کیونکہ عمران خان کو اس بات کا یقین ہے کہ عثمان بزدار صوبے میں بہتری لانے کے لیے اہم کردار ادا کریں گے یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ عثمان بزدار تبدیلی کا نام ہیں۔تاہم عثمان بزدار سے متعلق مختلف قسم کی خبریں گرد کرتی رہتی ہیں کہ وہ اپنے عہدے کو سنبھالنے کے اہل نہیں ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain