تازہ تر ین

رات بھر جاگنا یاداشت کیلئے نقصان دہ ہے: تحقیق

لاہور( ویب ڈیسک )ہمیں امتحانات میں اکثر دیکھتے ہیں کہ طالب علم ایک رات قبل جاگ کر وہ سب کچھ پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں، جسے وہ کئی ماہ میں بھی نہیں پڑھ پاتے۔رات میں نیند پوری کرنا انسانی صحت کے لیے بہت ضروری قرار دیا جاتا ہے۔ رات کی نیند کیوں ضروری ہے اس چیز کو جاننے اور سمجھنے کے لیے نیورو سائنسدانوں نے کوششیں شروع کر دی ہیں۔انگلینڈ کی رائل ہولووے یونی ورسٹی کے سائیکالوجی کے لیکچرار جیک تامینن کے پا س بھی کچھ ایسے ہی طا لب علم ہیں جو امتحان سے ایک رات قبل جاگتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ باتیں ذہن نشین رکھ سکیں۔ جیک کے مطابق طالب علم اپنے ساتھ اس سے زیادہ برا نہیں کر سکتے کیونکہ رات کی نیند سیکھی گئی نئی باتوں کو ذہن نشین کرنے میں مدد دیتی ہے۔جیک کے تحقیقی پراجیکٹ میں شامل لوگو ں نے کچھ نئے الفا ظ سیکھے اور پھر تمام رات جاگے۔ جیک نے یاد کیے گئے الفاظ کے لیے ان کی یاداشت چند راتوں کے بعد اور پھر چند ہفتوں کے بعد جانچی۔رات کی نیند پوری کرنے والوں میں حافظے کی صورت حال، رات کی نیند پوری نہ کر نے والوں کے مقابلے میں کافی حد تک بہتر تھی۔جیک کا کہنا ہے کہ نیند سیکھنے کے عمل میں مرکزی کردار ادا کرتی ہے۔ ‘اگرچہ سوتے ہوئےآ پ پڑھتے نہیں ہیں مگر آپ کا دماغ آپ کی جگہ کام کرتے ہوئے دماغ پڑھ رہا ہوتا ہے۔ اس لیے جو کچھ بھی آپ نے پڑھا ہے اسے اپنے حافظے کا حصہ نہیں بنا سکیں گے جب تک آپ نیند پوری نہ کر لیں۔’


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain