تازہ تر ین

امریکی وسط مدتی انتخابات: ایوان میں ڈیموکریٹس اور سینیٹ میں ری پبلکن کامیاب

واشنگٹن(ویب ڈیسک ) امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں حکمراں جماعت ری پبلکن نے سینیٹ اور اپوزیشن جماعت ڈیمو کریٹس نے ایوان نمائندگان میں مطلوبہ عددی نشستیں حاصل کرلیں۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ایوان نمائندگان کی 435 نشستوں میں سے اب تک ڈیموکریٹس نے 221 اور ری پبلکن نے 199 نشستیں حاصل کیں جب کہ ایوان میں سادہ اکثریت کے لیے کسی بھی جماعت کو 218 نشستیں درکار تھیں۔اسی طرح سینیٹ کی 100 نشستوں میں سے حکمراں جماعت ری پبلکن نے 51 نشستیں حاصل کرلیں جب کہ ڈیموکریٹس کی نشستوں کی تعداد 43 ہے۔گورنرز کے انتخابات میں 50 میں سے ری پبلکنز کے 21 اور ڈیمو کریٹس کے 18 گورنر کامیاب ہوگئے۔وسط مدتی انتخابات میں پہلی بار 2 مسلمان خواتین بھی منتخب ہو کر کانگریس میں پہنچ گئیں، ڈیمو کریٹس امیدوار راشدہ طلائب مشی گن اور الہان عمر منی سوٹا سے منتخب ہوئیں۔کامیاب ہونے والی رکن راشدہ کے والدین فلسطینی ہیں اور وہ 14 بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں، اسی طرح الہان عمر کے والدین کا تعلق صومالیہ سے ہے، وہ اپنے ملک میں جاری سول جنگ کے دوران 8 سال کی عمر میں وہاں سے والدین کے ہمراہ فرار ہوئیں اور 4 سال تک کینیا کے پناہ گزین کیمپ میں مقیم رہیں۔گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے ری پبلکنز سے گورنر کی 4 نشستیں چھین لیں جب کہ ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس نے 19 نشستیں ری پبلکنز سے چھین لیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain