تازہ تر ین

گورے مان گئے ؟برطانیہ سے مجرموں کو لانے کی منظوری

اسلام آباد (صباح نیوز‘ مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں موجودہ حکومت کے فیصلوں پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں سکیورٹی آف پاکستان ایکٹ کے تحت 5خطرناک افراد رسول خان، وسیم اختر، حفیظ الیاس، مشتاق اور ساجد علی کو تحویل میں رکھنے، چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی تقرری، ارکان پارلیمان و عوام کے لئے ٹیکس ڈائریکٹری 2017شائع کرنے کے علاوہ برطانیہ اور آئرلینڈ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی منظوری بھی شامل ہیں۔ اجلاس کے آغاز پر کابینہ نے مولانا سمیع الحق کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں برطانیہ اور جنوبی آئرلینڈ کے ساتھ قیدیوں اور مجرموں کے تبادلے کا معاہدہ کرنے کی بھی منظوری دی جبکہ سری لنکا، سوڈان، نائجیریا، ترکی، چین، تاجکستان سے مختلف شعبوں کے معاہدوں کی بھی منظوری دی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور ہواوے ٹیکنالوجی کے درمیان معاہدے کی منظوری بھی دی۔ ذرائع نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے سی ای او کی تعیناتی کی منظوری بھی دی اسی طرح اجلاس میں انجیئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کو ختم کرنے کا سابق حکومت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کو برقرار رکھنے اور مزید فعال بنانے کا فیصلہ بھی کیا۔ وفاقی وزرائ، وزرائے مملکت اور تمام وفاقی مشیران و معاونین کے سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج کرانے پر پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ وفاقی سیکریٹریز اور دیگر سینئر حکام سمیت کسی محکمے یا اتھارٹی کے سربراہ بھی سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج نہیں کراسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج کرانے کی کوئی درخواست قبول نہ کی جائے۔ وفاقی کابینہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے ٹیکس پالیسی بنانے کا اختیار واپس لے لیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت نے ٹیکس پالیسی بنانے کے لیے نیا بورڈ تشکیل دیا ہے جس میں وزیر خزانہ، وزیرتجارت اور اقتصاد و معاشی ماہرین شامل ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے لبرٹی کے نام سے نئی ایئرلائن کو لائسنس دینے کی منظور دے دی ہے جب کہ ایس ای سی پی کا نیا بورڈ تشکیل دے کر احمد نواز سکھیرا کو سرمایہ کاری بورڈ کا سیکرٹری بنایا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ متروکہ وقف املاک کی تنظیم نو کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعظم نے کابینہ کو دورہ چین کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ دورہ انتہائی کامیاب رہا، وزیر اعظم نے شرکا کو پاکستان اور برطانیہ میں قیدیوں کے تبادلے کے پروٹوکول پر دستخط سے بھی آگاہ کیا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے متعلق بریفنگ دی گئی، وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کو دورہ چین سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دورہ چین توقعات سے زیادہ کامیاب رہا، چین نے پاکستان کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی، چین پاکستان کو زرعی شعبے میں پہلی بار مکمل تعاون دے گا۔ وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کے کامیاب دورہ چین پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کی جانب سے وفاقی کابینہ کو دھرنے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران برطانیہ، نیدرلینڈ، سوڈان اورجکارتہ کے ساتھ معاہدوں کی منظوری دی گئی، نوجوانوں کے لیے ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ کے معاہدوں کی بھی منظوری دی گئی۔ وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم اداروں کے سربراہان کی تقرری کی بھی منظوری دے دی گئی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان سری لنکا کوسٹ گارڈ سے متعلق وزارت ساحلی امور کے معاہدے کی منظوری دی گئی اور پاک سوڈان سیاحت اور جنگلی حیات کے تحفظ کے معاہدے کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں چینی سیلولر کمپنی کے ساتھ کمیونی کیشن ٹیکنالوجی ٹیلنٹ پروگرام اور اس کے علاوہ پاکستان اور نائیجیریا کے درمیان سفارتی تعلقات کے فروغ کی منظوری دی گئی۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کے لیے ترک حکومت کا اعلی میڈل قبول کرنے اور ایئر کموڈورعامر شہزاد کے لیے عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے میڈل کی منظوری بھی دی گئی۔ وزیراعظم عمران کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں بیرون ملک متعدد پاکستانی شہریوں کو گرفتاری سے بچانے کے لیے اقدامات کی منظوری دی گئی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نئی نجی ایئرلائن کو لائسنس جاری کرنے اور نئے چیئرمین ٹی سی پی کے تقررکی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں وزارت خزانہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے چیف ایگزیکٹیو کے تقرر کی سمری منظور کی گئی، اسٹیٹ بینک تاجکستان مرکزی بینک کے درمیان نگرانی کی مفاہمت کی دستاویز کی منظوری بھی گئی۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں 2017کے پارلیمنٹیرین اورٹیکس دہندگان کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کرنے اور کابینہ کی وزارت صنعت کی جانب سے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی تنظییم نوکی منظوری دی گئی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس وزیرِاعظم عمران خان کی زیرصدارت جاری ہے، وفاقی کابینہ کے اراکین کے بیرون ملک علاج پر پابندی عائد کر دی گئی۔ پابندی کا اطلاق وفاقی وزرا وزرائے مملکت، معاونین خصوصی پر ہوگا، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کابینہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے آغاز پر مولانا سمیع الحق اور پاک فوج کے شہید کیپٹن کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کی گئی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain