تازہ تر ین

عمران خان کی ثالثی سے یمن میں جلد امن ،یمنی سفیر کا ڈپلومیٹک انکلیو سے انٹر ویو چینل ۵سے خصوصی گفتگو

اسلام آباد(انٹروےو:ملک منظور احمد )پاکستان مےں تعےنات ےمن کے سفےر محمد مطاہر الشعبی نے ےمن تنازعہ کو ختمکرانے کےلئے وزےراعظم عمران خان کی ثالثی کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے امےد ہے کہ آج نہیں تو کل ےمن مےںدےرپا امن ضرور قائم ہوگا ،سعودی عرب اور ےمن کے درمےان کوئی تنازعہ نہیں ہے، حوثی باغےوں نے ےمن کے بےس فےصد علاقے پر غےر قانونی کنٹرول حاصل کر رکھا ہے سعودی عرب کی قےادت مےں قائم عرب ممالک کا اتحاد ےمن کی منتخب دستوری حکومت کی بحالی اور جنگ سے متاثرہ ےمنی عوام کی بھرپور مدد کر رہا ہے مجھے امےد ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کی سفارتی کوششےں ضرور کامیاب ہوں گی۔وزےراعظم عمران خان ایک پر امن اور وژن والے لیڈر ہیں ان کی قےادت مےں پاکستان چند سالوں مےں ترقی ےافتہ ممالک مےں شامل ہو جائے گا مجھے نےا پاکستان کا نعرہ حقےقت بنتا دےکھائی دے رہا ہے بےن الاقوامی برادری کا ےمن مےں جاری جنگ کے خاتمے کےلئے کردار اطمےنان بخش نہیں ہے کچھ علاقائی طاقتےں حوثی باغےو ں کی پشت پناہی کر رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے چےنل فائےو کے پروگرام ڈپلومیٹک انکلیو کے دوران کیا انہوںنے کہا کہ ےمن مےں اس وقت صورتحال خاصی دگرگوں ہے اشےاءخورو نوش اور ادوےات کی کمی ہے ، عرب ممالک کا اتحاد سعودی عرب کی قےادت مےں جنگ سے متاثرہ لوگوں کی مدد کےلئے اشےاءخورونوش ، ادوےات اور دےگر چےزےں بھےج رہا ہے لیکن باغےوں نے امدادی سامان کے راستے مےں رکاوٹےں کھڑی کر رکھی ہیں ان باغےوں نے ےمن کی منتخب حکومت پر دھاوا بولا ہے اور ےمن کے زےادہ آبادی والے شہروں پر غےر قانونی کنٹرول حاصل کر رکھا ہے اب عدن سے حکومت چلائی جا رہی ہے کیونکہ ےمن کے دارالحکومت صنعاءپران باغےوں نے کنٹرول حاصل کر رکھا ہے ان غےر رےاستی عناصر نے فرقہ واراےت ، دہشت گردی اور انتہاءپسندی پھےلا رکھی ہے اور ان عناصر نے گھناﺅنا کھےل کھےلا ہے ےمنی عوام ان باغےوں کو کبھی معاف نہیں کرےگی ےمن کے اصل وارث ےمنی عوام ہیں یہ چند مٹھی بھر عناصر کچھ علاقائی طاقتوں کی اشےر آباد سے بد امنی پھےلا رہے ہیں انہوںنے اےک سوال کے جواب مےں کہا کہ اس جنگ مےں ہزاروں ےمنی جانوں کے نذرانے دے چکے ہیں ےمنی عوام کی قربانےاں راہےگاں نہیں جائےں گی ایک سوا ل کے جواب مےں انہوںنے کہا کہ سعودی عرب کی قےادت مےں عرب ممالک کا اتحاد اور فوجی اتحاد دو الگ الگ اتحاد ہیں فوجی اتحاد کا ےمن کے اےشو سے کوئی تعلق نہیں ہے انہوںنے کہا کہ پاکستان سےاسی اور سفارتی بنےادوں پر ہماری مدد کر رہا ہے اور ےمن کی منتخب دستوری حکومت کا حامی ہے پاکستان کے عوام ےمن کےلئے بہت ہمدررےاں رکھتے ہےں اور ہمیں پاکستان کی سپورٹ پر فخر ہے او آئی سی کے حوالے سے انہوںنے کہا کہ یہ ایک اہم پلیٹ فارم ہے اور مسلمان ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کےلئے او آئی سی کا کردار اہمےت کا حامل ہے او آئی سی نے مسلمان ممالک مےں تنازعات کو ختم کرانے مےں کامیابےاں بھی حاصل کیں ہمیں امید ہے کہ ےمن تنازعہ مےں بھی اوآئی سی کا کردار زےادہ موثر ہو گا انہوںنے وزےراعظم عمران خان کی کوششوں کے حوالے سے کہا کہ وہ ایک منتخب وزےراعظم ہیں اور مسلمان دنےا مےں اتحاد اور یکجہتی چاہئتے ہےں میری دعا ہے کہ ان کی کوششےں بارآور ثابت ہوں پاکستان عوام کو جمہوری عمل کی تکمیل پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور کے فاتح پاکستان کے عوام ہیں کیونکہ بغےر کسی تشدد کے انتخابی عمل مکمل ہوا ہے اور پوری پاکستانی قوم نے انتخابی نتائج کو قبول کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام بہت مہمان نواز ہیں اور مےں پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں ےمن اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ بہت لگاﺅ رکھتے ہیں پاکستان کا ثقافتی ورثہ بہت زر خےز ہے دونوں ممالک سےاسی اور سفارتی اور معاشی تعلقات کو مزےد فروغ دےں گے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain