تازہ تر ین

امریکہ نے ریمنڈ کے بدلے عافیہ کی پیشکش کی پاکستان نے کچھ اور لے لیا بہن کے انکشافات

اسلام آباد (آئی این پی) امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ کی بہن فوزیہ صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے ریمنڈ ڈیوس اور بریگیڈئیر برگ ڈیل کے بدلے عافیہکو پاکستان کے حوالے کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن پاکستان نے عافیہ کے بدلے کچھ اور لے لیا، وزیراعظم عمران خان کہ چکے کہ عافیہ کو تنہا چھوڑنے والوں کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں، ان سے بہت توقعات ہیں وہ 2003سے عافیہ کے معاملے پر ہمارے ساتھ ہیں، امریکا عافیہ کی رہائی پر رضامند ہے، عملی اقدامات پاکستان کو کرنے ہیں، امریکا نے پاکستان سے قانونی تقاضے پورے کرنے کےلئے کہا ہے۔ وہ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہی تھیں۔ امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ کی بہن فوزیہ صدیقی نے کہا کہ امریکا نے ریمنڈ ڈیوس اور بریگیڈئیر برگ ڈیل کے بدلے ان کی بہن کو پاکستان کے حوالے کرنے کی پیشکش کی تھی، امریکی پیشکش کے باوجود پاکستان نے عافیہ کی جگہ کچھ اور لینے کا فیصلہ کیا۔ فوزیہ صدیقی نے کہا کہ عافیہ کو سابق امریکی صدر اوبامہ کی طرف سے صدارتی معافی کے آپشن کے وقت بھی پاکستان نے سستی دکھائی لیکن اب 100فیصد امید ہے کہ ڈاکٹر عافیہ جلد پاکستان آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 2003 سے اس معاملے پر ان کے ساتھ ہیں، وہ کہہ چکے ہیں کہ عافیہ کو تنہا چھوڑنے والوں کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ عمران خان آمرانہ دور میں بھی عافیہ صدیقی کے ساتھ کھڑے رہے جب دوسرے خوفزدہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عافیہ صدیقی پر پیش رفت کا بتایا ہے جس کے بعد عافیہ کی رہائی کےلئے ہم بہت پر امید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں وزیراعظم عمران خان سے بہت زیادہ توقعات ہیں، عافیہ کی وطن واپسی کے سیاسی اور سفارتی کئی راستے کھلے ہیں۔ ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ امریکا عافیہ کی رہائی پر رضامند ہے، عملی اقدامات پاکستان کو کرنے ہیں، امریکا نے پاکستان سے قانونی تقاضے پورے کرنے کےلئے کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مجرمان کی وطن منتقلی کے عالمی معاہدے پر دستخط کرنا ہونگے، امریکا عالمی معاہدے کا پہلے ہی رکن ہے۔ واضح رہے کہ امریکی عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ستمبر 2010 میں 87 برس کی سزا سنائی تھی جس کے بعد سے وہ قید تنہائی کاٹ رہی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain