تازہ تر ین

سرفرازنے روزٹیلر کی حرکت شرمناک قرار دےدی

ابو ظہبی(آئی این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پہلے ون ڈے میں روس ٹیلر کی جانب سے محمد حفیظ کے ایکشن پر اعتراض کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس ٹیلر کا کام بیٹنگ ہے امپائرنگ نہیں،روس ٹیلر نے غیر مہذبانہ طرز عمل اختیار کیا،روس ٹیلر نے بلاوجہ تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی۔ابوظہبی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ روس ٹیلر نے غیر مہذبانہ طرز عمل اختیار کیا، ان کا کام بیٹنگ ہے اسی پر توجہ دیتے تو بہتر ہوتا، میں نے امپائرز سے بھی یہی شکایت کی کہ ان کا رویہ اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف ہے۔قومی کپتان نے کہا کہ کسی بھی بولر کے ایکشن کا جائزہ لینا امپائر کا کام ہے، محمد حفیظ کے ایکشن کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں، وہ کلیرنس پاچکے ہیں، روس ٹیلر نے بلاوجہ تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی۔واضح رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ کے دوران روس ٹیلر نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر اعتراض کیا تھا۔ روس ٹیلر نے امپائر سے شکوہ کیا تھا کہ حفیظ دوسرا کرارہے ہیں جس کی ان کو اجازت نہیں لیکن امپائر نے ٹیلرکا اعتراض مسترد کردیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain