تازہ تر ین

سکھوں کے بعد کانگریس بھی فلم زیرو کے خلاف میدان میں آگئی

ممبئی(شوبزڈیسک) بھارت میں سکھوں کے بعد اب ملک کی دوسری بڑی سیاسی جماعت کانگریس بھی فلم زیرو کے خلاف میدان میں آگئی۔ گزشتہ روز بھارتی سکھ کمیونٹی کے جنرل سیکریٹری نے شاہ رخ خان اور فلم زیرو کے ہدایتکار آنند لال رائے کے خلاف پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے کہا تھا کہ کنگ خان نے ٹریلر اورپوسٹر میں جس طرح کرپان کو ایک عام چاقو کی طرح پہنا ہوا ہے اس سے سکھوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں لہذا فورا پوسٹر اور ٹریلر سے یہ سین ہٹایا جائے۔سکھوں کے بعد بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے لیڈر چرن سنگھ ساپرا نے بھی سکھوں کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریلر اور پوسٹر میں جس طرح کرپان کا غلط طریقے سے استعمال ہوا ہے۔ اس کے خلاف انہیں کئی شکایات موصول ہوئی ہیں لہذا انہوں نے پولیس سے فلم میکرز کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی ساپرا نے پروڈکشن کمپنیز ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ اور کلر یلو پروڈکشن کو فورا پوسٹر ہٹانے کی بھی تنبیہ کی ہے۔واضح رہے کہ فلم زیرو کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا تھا اور 4 دن میں 100 ملین ویوز کے ساتھ یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے، شاہ رخ خان، کترینہ کیف اور انوشکا شرما کی فلم زیرو کرسمس کے موقع پر 21 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain