تازہ تر ین

روس میں افغانستان کے دیرپا امن سے متعلق کانفرنس، طالبان کا وفد بھی شریک

ماسکو(ویب ڈیسک) روس افغانستان کے دیرپا امن سے متعلق کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے جس میں 12 ممالک کے وفود سمیت افغان طالبان کا وفد بھی شریک ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے 3 رکنی وفد کانفرنس میں شریک ہے جس کی سربراہی دفتر خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری برائے افغانستان محمد اعجاز کر رہے ہیں۔’ماسکو فورمیٹ’ کے نام سے ہونے والے مذاکرات میں طالبان کا اعلیٰ سطح کا وفد، افغانستان امن کونسل کا وفد اور پاکستان سمیت دیگر 12 ممالک کے وفود شریک ہیں۔افغان امن عمل سے متعلق ہونے والے مذ اکرات میں پہلی بار بھارت کا غیر سرکاری وفد بھی شریک ہے۔مذاکرات کا آغاز روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کی تقریر سے ہوا، جن کا کہنا تھا کہ روس افغانستان میں امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور امید ہے کہ ماسکو اجلاس میں افغانستان امن عمل سے متعلق سنجیدہ اور تعمیراتی بات چیت ہوگی۔سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ روس افغانستان میں گزشتہ 17 سالوں سے جاری خانہ جنگی کے حل کے لیے فریقین کے درمیان مذاکرات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ مذاکرات میں دونوں فریقین (حکومت اور طالبان) کی موجودگی براہ راست مذاکرات کے لیے کارآمد ہوگی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain