تازہ تر ین

سابق حکومت نے پاناما میں شامل 242 کیسز کو فالو نہیں کیا جسے ہم کرینگے: حماد اظہر

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر مملکت برائے خزانہ حماد اظہر کا کہنا ہےکہ سابق حکومت نے پاناما لیکس میں شامل 242 کیسز کی پیروی نہیں کی جسے ہم فالو کریں گے۔وزارت خزانہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا ہےکہ پاناما لیکس میں 444 پاکستانیوں کی نشاندہی ہوئی اور 294 کو نوٹسز جاری کیے، 150 کیسز میں نامکمل کوائف کے باعث نوٹسز جاری نہیں کیے گئے۔وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 15 کیسز میں کارروائی مکمل کی گئی جن میں 6 ارب 20 کروڑ روپے وصول کیے، 4 افراد کے غیر مقیم ہونے کی بنیاد پر کارروائی روک دی گئی جب کہ 12 افراد وفات پاچکے ہیں تاہم پاناما لیکس کے باقی کیسز میں کارروائیاں جاری ہیں۔وزیر مملکت برائے خزانہ حماد اظہر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت نےپاناما لیکس میں شامل 242 کیسز کی پیروی نہیں کی جسے ہم فالو کریں گے۔وزیر مملکت نے بتایا کہ ایف بی آر نے بیرون ملک 96 ہزار پاکستانیوں کے اکاو¿نٹس کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رکن محسن شاہنواز کی جانب سے پوچھا گیا کہ بتایا جائے علیمہ خان کی بیرون ملک جائیداد سے متعلق کیا اقدامات کیے گئے؟حماد اظہر نے کہا کہ کوئی خاتون ہو یا مجھ سمیت کوئی شخص، جس کا نام بھی آیا کارروائی ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain