تازہ تر ین

کراچی سےجانیوالا پی آئی اے طیارہ پنجگور ائیرپورٹ پر رن وے سےاتر گیا، مسافرمحفوظ

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی کراچی سے جانے والی پرواز کو پنجگور ائیرپورٹ پر حادثہ پیش آیا اور طیارہ رن وے سے اتر کر کچی زمین پر پہنچ گیا۔پی آئی اے کی پرواز پی کے 517 صبح 8 بجکر 20 منٹ پر کراچی سے روانہ ہوئی تھی، تاہم جیسے ہی پرواز نے پنجگور ائیرپورٹ پر لینڈ ہوئی، طیارہ رن وے سے بے قابو ہوکر کچی زمین پر اتر گیا، جس کے نتیجے میں جہاز کا ایک ٹائر پھٹ گیا۔ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کے مطابق طیارے میں موجود تمام 54 مسافر محفوظ ہیں جنہیں پنگجور سے کراچی پہنچا دیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پنجگور میں رن وے سے اترنے والے طیارے کی مرمت کا کام جاری ہے، متاثرہ طیارے کو اتوار کو کراچی لایا جائے گا۔دوسری جانب پی ا?ئی اے کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔مالی مسائل میں گھری قومی ائیرلائن کی کسی پرواز کے ساتھ اس قسم کا حادثہ پہلی مرتبہ پیش نہیں آیا، اس سے قبل بھی پی آئی اے کی متعدد پروازیں حادثات کا شکار ہوچکی ہیں۔جنوری 2017 میں ٹورنٹو ائیرپورٹ پر پی ا?ئی اے کا طیارہ ٹیکسی کرتے ہوئے ائیر فرانس کےطیارے سے ٹکرا گیا تھا، جس سے طیارے کے پروں کو نقصان پہنچا تھا تاہم مسافر محفوظ رہے تھے۔اس سے قبل دسمبر 2016 میں چترال سے اسلام ا?باد ا?نے والا پی ا?ئی اے کا طیارہ حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہوا تھا، جس کے نتیجے میں عملے سمیت طیارے میں سوار 47 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جن میں معروف نعت خواں جنید جمشید بھی شامل تھے۔2016 ہی میں ملتان میں پی ا?ئی اے کی کراچی جانے والی پرواز کے انجن میں ٹیک آف سے پہلے آگ بھڑک اٹھی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain