تازہ تر ین

شوہر کا خرچ مانگنے پر وحشیانہ تشدد ، بیوی کا حمل ضائع ، کارروائی کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار

پتو کی(تحصیل رپورٹر) پتوکی کے نواحی گاﺅں رسول پور چک 5میں شوہر سے خرچے کا تقاضا کرنے پر بیوی پر وحشیانہ تشدد ۔حمل ضائع کر دیا۔مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی گاﺅں رسول پور میں رہائش پذیر مقصوداں بی بی نے اپنے شوہر سے خرچے کا تقاضا کیا اس کے شوہر نے دھکے دیکر گھر سے نکال دیا۔جس پر وہ اپنے والدین کے گھر آگئی ۔گزشتہ روز ملزم محمد رمضان اپنے ساتھیوں ریاض ، منیر احمد ، ارشد اور عنایت کے ہمراہ اپنی بیوی کے پیچھے ا سکے والدین کے گھر مسلح ہوکر پہنچ گئے مسلح ملزمان نے مقصوداں بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور پیٹ پر ٹھڈے مار مار کر سات ماہ کا حمل ضائع کر دیا۔ملزمان نے دھمکی دی کہ اگر تم نے کوئی کاروائی کی تو اس کے سنگین اثرات ہونگے ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے مقصوداں بی بی کے والدین کے گھر سے فرار ہوگئے۔تھانہ صدر پولیس پتوکی نے مقصوداں بی بی کی تحریری درخواست پر شوہر سمیت پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain