تازہ تر ین

وزیراعظم عمران خان ملک کو مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں : عثمان بزدار

لاہور(خبر نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی اوراللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور شبانہ روز محنت کے باعث ملک کو درست سمت کی جانب گامزن کر دیا گیا ہے اور قومی مفاد میں کئے گئے فیصلوں کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ وہ وزیراعلیٰ آفس میں مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ معیشت کو درست کرنے کیلئے مشکل فیصلے کئے گئے اور انشاءاللہ ان فیصلوں سے معیشت بحال ہوگی اور ترقی و خوشحالی کے ثمرات سے پاکستان کے 22 کروڑ عوام مستفید ہوں گے کیونکہ معیشت بہتر ہو گی تو ملک ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو وزیر اعظم عمران خان کی قیادت اور تحریک انصاف کی پالیسیوں پر اعتماد ہے اور عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں جو ملک کو موجودہ مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں حکومت نے عوام کو اپنے حقوق کا شعور دیا ہے اور ہم عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانا چاہتے ہیں۔ نئے پاکستان میں سب کچھ عوام کی امنگوں اور توقعات کے مطابق ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہقانون کی بالادستی، میرٹ، شفافیت کا فروغ اورعام آدمی کو انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔عوام کے مسائل کے حل کی جانب توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت صوبے میں حقیقی تبدیلی کیلئے موثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے اور تبدیلی کے ثمرات سے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حقیقی معنو ںمیں عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کا عزم کر رکھا ہے۔ عام آدمی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔پولیس کو عوام کا حقیقی محافظ بنائیں گے۔جب ادارے مضبوط ہوںگے تو لوگوں کو انصاف ملے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم سب نے مل کر چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے اور قوم کی حمایت سے عارضی مشکلات پر قابو پائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کر کے کیویز کو شکست دی اور یہ شاندار فتح کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain