تازہ تر ین

پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ بڑھنے لگی، شہریوں کو سانس لینے میں دشواری

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ بڑھنے کے باعث شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔لاہور، ملتان، بہاولپور، راجن پور، خانیوال، جہانیاں، وہاڑی، بورے والا اور میلسی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں اسموگ میں اضافہ ہوگیا اور فضا میں دھند کے باعث شہریوں کو مشکلات درپیش ہیں۔شہریوں کو سانس لینے کے علاوہ آنکھوں میں جلن کی بھی شکایات ہیں جب کہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں حد نگاہ 800 میٹر ریکارڈ کی گئی ہے اور آنے والے دنوں میں اسموگ میں اضافے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور کی فضا میں 80 فیصد اسموگ اور 20 فیصد دھند ہے اور شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13 اور زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ملتان میں اسموگ کے بعد ضلعی انتظامیہ نے دھواں خارج کرنے والی 176 فیکڑیز کو نوٹس جاری کردیے جب کہ دھواں خارج کرنے والی 66 انڈسٹریز کے مالکان پر مقدمات بھی درج کرلیے گئے۔انتظامیہ نے بھٹے بند نہ کرنے پر 63 بھٹہ مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے جب کہ فصلوں کی باقیات جلانے پر 19 اور کچرے کو آگ لگانے پر 41 افراد کو چالان کیے گئے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain