تازہ تر ین

چیف جسٹس نے نیب کے ڈی جی کو احترام سے پیش آنیکی ہدایت کر دی

لاہور (کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ انہوں نے ڈی جی نیب کو کہا ہے لوگوں سے احترام کے ساتھ پیش آئیں۔اتوار کو چھٹی کے باوجود سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں گریٹر لاہور سوسائٹی کیس کی سماعت ہوئی۔ سابقہ نگراں وزیر قانون پنجاب ضیا حیدر رضوی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے نیب کو 15 روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میں نیب کا کیس بند نہیں کروا سکتا۔چیف جسٹس نے کہا کہ اتنا کہہ سکتا ہوں کے وہ ایک ہفتے میں تحقیقات کریں اورآپ کو فارغ کریں،اس کے علاوہ انہوں نے ڈی جی نیب کوکہا کہ وہ لوگوں کے ساتھ احترام سے پیش آئیں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ضیا حیدر صاحب جب نیب میں آئیں تو ان سے احترام سے پیش آیا جائے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ لوگ آپ کی تنخواہوں کیلئے چندہ نہیں دیتے ،یہ امانت ہے اس میں خیانت کیسے ممکن ہے ؟،چندے کے استعمال کی پالیسی بنا کرپیش کریں۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے محکمہ اوقاف کے تحت مسجدوں میں چندہ اکٹھا کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی، سیکرٹری اوقاف سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں پیش ہوئے،چیف جسٹس پاکستا ن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 85 کروڑسالانہ اکٹھا ہوتا ہے،آپ تنخواہوں کی مدمیں اڑادیتے ہیں،قانونی لحاظ سے نہیں احتراماً آپ سے پوچھ رہاہوں،آپ کے رویے سے لگتاہے مجھے قانونی طریقے سے ہی سنناہوگا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ چیف سیکرٹری کہاں ہیں؟سیکرٹری اوقاف سے کام نہیں ہوتاتوعہدہ چھوڑدیں،چیف جسٹس نے کہا کہ مسجدوں کے باتھ روم انتہائی بری حالت میں ہیں۔ لوگ آپ کی تنخواہوں کیلئے چندہ نہیں دیتے ،یہ امانت ہے اس میں خیانت کیسے ممکن ہے ؟،چندے کے استعمال کی پالیسی بنا کرپیش کریں۔عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتہ تک ملتوی کردی۔چیف جسٹس پاکستان نے پلاٹ ڈیم فنڈز میں دینے کے معاملے میں ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہ فکر نہ کریں ڈیم فنڈزمیں کافی رقم جمع ہوگئی ہے،اور بھی بہت سے اللہ والے رقم جمع کرارہے ہیں،ہم آپ کی پراپرٹی واپس کر دیں گے۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے شہری ارشادکی طرف سے پلاٹ ڈیم فنڈزمیں دینے کامعاملے کی سماعت کی ،جائیداد فنڈ میں دینے والے شاہد شیخ کی بیوی اور تین بیٹے چیف جسٹس پاکستان کے روبرو پیش ہوگئے، ارشاد کی اہلیہ نے کہا کہ خاوندکاذہنی توازن درست نہیں ہم اپنے پلاٹ ڈیم فنڈزمیں نہیں دینا چاہتے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ شاہد شیخ کی کل آٹھ جائیدادیں ہیں جو شاہد شیخ نے ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کیا تھا۔چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیاکیاآپ کے خاوند کے آپ کے ساتھ تعلقات ٹھیک ہیں؟،اہلیہ شاہد شیخ نے کہا کہ جی تعلقات ٹھیک ہیں۔چیف جسٹس نے شاہد شیخ کے اہل خانہ کوچیمبر میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ فکر نہ کریں ڈیم فنڈزمیں کافی رقم جمع ہوگئی ہے،اور بھی بہت سے اللہ والے رقم جمع کرارہے ہیں،جائیداد بچوں کا شرعی حق ہے جو ان سے نہیں چھینیں گے،آپ تسلی رکھیں آپ کی جائیداد ڈیم فنڈ میں نہیں لیں گے،چیف جسٹس پاکستان نے شہری ارشادکی جائیدادسے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain