تازہ تر ین

عوامی احتجاج کیلئے ناصر باغ میں سپیکر کارنر کی منظوری

لاہور (صباح نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے لندن کے ہائیڈ پارک کی طرز پر عوامی شکایات ریکارڈ کرانے کیلئے سپیکر کارنر کی منظوری دیدی جہاں پر سرکاری اہلکار موجود ہوں گے اور شہریوں کی شکایات متعلقہ حکام تک پہنچائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے لندن کے ہائیڈپارک کی طرز پر سپیکر کارنر بنانے کی تجویز کی منظوری دیدی، ابتدائی طورپر وزیراعلیٰ پنجاب کو ناصر باغ میں احتجاجی سپیکر کارنر بنانے کی تجویزپیش کی گئی ۔ کسی نے ا حتجاج کرنا ہو یاپھر کچھ کہنا ہو، احتجاج گاہ میں ہرطرح کی شکایت کے لئے آواز بلند کرنے کی اجازت ہوگی۔ سپیکرکارنر میں سرکاری اہلکار موجودہوں گے جو شکایات متعلقہ حکام تک پہنچائیں گے، احتجاج گاہ کی شکایات پر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے فوری ایکشن ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور ریلوے سٹیشن اور داتا دربار سمیت مختلف مقامات پر 5پناہ گاہیں تعمیر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں حقیقی تبدیلی کیلئے موثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں، عوام تبدیلی کے ثمرات سے مستفید ہو رہے ہیں،جب ادارے مضبوط ہوں گے تو لوگوں کو انصاف ملے گا۔ وزیر اعلیٰ ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت اوران کے مسائل کے حل کاعزم کررکھاہے،ہم سب نے مل کرچیلنجزکامقابلہ کرناہے جب ادارے مضبوط ہوں گے تو لوگوں کوانصاف ملے گا ،عوام تبدیلی کے ثمرات سے مستفید ہو رہے ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے لاہور ریلوے سٹیشن اور داتا دربار سمیت مختلف مقامات پر 5پناہ گاہیں تعمیرکرنے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ پناہ گاہوں کی تعمیر کا بنیادی مقصد لاہور آنے والے غریب افراد کو رات بسر کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے، پناہ گاہ بننے سے غریب آدمی کوسردی کے موسم میں کھلے آسمان تلے نہیں سونا پڑے گا، پائلٹ پراجیکٹ کے تحت لاہور میں 5پناہ گاہ تعمیر کی جائیں گی، باقی 3مقامات پر ایک ایک کنال اراضی پر پناہ گاہ بنیں گی۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پناہ گاہ کی تعمیر کا بنیادی مقصد لاہور آنے والے غریب افراد کو رات بسر کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے،پناہ گاہ بننے سے غریب آدمی کوسردی کے موسم میں کھلے آسمان تلے نہیں سونا پڑے گا ۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پائلٹ پراجیکٹ کے تحت لاہور میں 5پناہ گاہ تعمیر کی جائیں گی۔ ریلوے سٹیشن اور داتا دربار کے قریب 2 کنال اراضی پر پناہ گاہ تعمیر ہوں گی۔ باقی 3مقامات پر ایک ایک کنال اراضی پر پناہ گاہ بنیں گی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور میں تعمیر ہونے والی پناہ گاہ سٹیٹ آف دی آرٹ ہوں گی جن میں مسافروں کو دیگر سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ پناہ گاہ جیسے شاندار فلاحی منصوبے کا دائرہ کار دیگر شہروں تک بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت صوبے میں حقیقی تبدیلی کیلئے موثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ تبدیلی کے ثمرات سے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔حقیقی معنو ں میں عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کا عزم کر رکھا ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ عام آدمی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ پولیس کو عوام کا حقیقی محافظ بنائیں گے،جب ادارے مضبوط ہوں گے تو لوگوں کو انصاف ملے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں حقیقی تبدیلی کیلئے موثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں، عوام تبدیلی کے ثمرات سے مستفید ہو رہے ہیں، جب ادارے مضبوط ہوں گے تو لوگوں کو انصاف ملے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت اوران کے مسائل کے حل کاعزم کر رکھا ہے، ہم سب نے مل کر چیلنجز کا مقابلہ کرناہے جب ادارے مضبوط ہوں گے تو لوگوں کو انصاف ملےگا، عوام تبدیلی کے ثمرات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور ریلوے سٹیشن اور داتا دربار سمیت مختلف مقامات پر 5پناہ گاہیں تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ پناہ گاہوں کی تعمیر کا بنیادی مقصد لاہور آنے والے غریب افراد کو رات بسر کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے، پناہ گاہ بننے سے غریب آدمی کوسردی کے موسم میں کھلے آسمان تلے نہیں سونا پڑے گا، پائلٹ پراجیکٹ کے تحت لاہور میں 5پناہ گاہ تعمیر کی جائیں گی، باقی 3مقامات پر ایک ایک کنال اراضی پر پناہ گاہ بنیں گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain