تازہ تر ین

عمران خان کا کرپشن بارے پیغام جاری کرنیکا فیصلہ کیوں موخر ہوا ؟

اسلام آباد (صباح نیوز) کرپشن کے حوالے سے اہم انکشافات سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے مشاورت کے بعد ویڈیو پیغام جاری کرنے کا فیصلہ موخر کر دیا، وزیر اطلاعات فواد چودھری نے تصدیق کر دی پیغام کو اتوار کو جاری ہونا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کیخلاف انکشافات کے معاملے پر مشاورت کے بعد قوم کے نام اپنا ویڈیو پیغام نشر کرنے کا فیصلہ موخر کر دیا ہے۔ ایک نجی ٹی کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض رہنماو¿ں نے وزیراعظم کو ویڈیو پیغام جاری نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا، قانونی نقطہ نظر کے تحت ویڈیو خطاب کینسل کیا گیا۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو کرپشن کے خلاف ویڈیو پیغام جاری کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ جو چیزیں سامنے لانگا وہ آپ کیلئے دلچسپ ہونگی جب کہ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں ترقیاتی اسکیموں میں محکمانہ کرپشن کی روک تھام کے لئے بڑا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم نے کرپشن کی روک تھام کی حکمت عملی بنانے کے لئے کمیٹی بنادی۔ کمیٹی میں پنجاب کے سینئر وزیرعلیم خان صوبائی وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت، وزیر ہاوسنگ میاں محمود الرشید اور وزیر مواصلات شامل ہیں۔ کمیٹی ترقیاتی منصوبوں میں محکمانہ کرپشن کے خاتمے کے لئے سفارشات تیار کرے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain