تازہ تر ین

خاتون انصاف کیلئے ترس رہی ہے،71 سال گزر گئے سسٹم کو شرم آنی چاہئے،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کے 71 سال پرانی جائیداد کیس میں ریمارکس

لاہور(ویب ڈیسک )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس انوارالحق نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ایک خاتون انصاف کےلئے ترس رہی ہے،71 سال گزر گئے سسٹم کو شرم آنی چاہئے،تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس انوارالحق نے فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی ڈاکٹر نازیفہ عثمان کی 71 سالہ پرانی 310 کنال زمین سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ نازیفہ عثمان کے والد نے جالندھر سے پاکستان ہجرت کی تھی،نازیفہ عثمان کے والد نے 310 کنال زمین کا کلیم داخل کیا ،71سال گزرنے کے باوجود زمین نہیں ملی، عدالت سے استدعا ہے کہ زمین یا اس کے بدلے رقم ادا کی جائے۔سرکاری وکیل نے بتایا کہ عدالتی حکم کی تعمیل کےلئے سمری بھجوا دی گئی ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ 45 روزمیں پبلک سیفٹی کمیشن کے قیام کے فیصلے پرعمل کیوں نہیں کیا؟۔چیف جسٹس انوار الحق نے ریمارکس دیئے کہ ایک خاتون انصاف کےلئے ترس رہی ہے،71 سال گزر گئے سسٹم کو شرم آنی چاہئے،ہم یہاں منصف اعلیٰ بن کے بیٹھے ہیں، چیف جسٹس نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت کی پنجاب حکومت ایک ہفتے میں معاملہ حل کرے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain